سائنسدانوں نے ہلنے جلنے سے مکمل معذور افراد کے لیے ایسا آلہ تیار کرلیا ہےجس کی مدد سے وہ سوالوں کا ہاں یا ناں میں جواب دے سکیں گے۔
The device ready for the complete non-movement disabled
غیر ملکی خبر ایجنسی کے مطابق سوئٹزرلینڈ کے سائنسدانوں کی تحقیق ایسے مریضوں اور ان کے گھر والوں کے لیے خوشی لائی ہے،جو لاکڈ ان سنڈروم سے دوچار ہیں۔ اس مرض میں مبتلا افراد اپنی آنکھوں کو جھپکنے کے علاوہ کوئی حرکت نہیں سکتے، لیکن اس آلے کو استعمال کرتے ہوئے اب اپنے عزیز و اقارب کو ہاں یا ناں میں جواب دے سکیں گے۔ اس مقصد کے لیے مریض کو سر پر آلہ پہنایا جائے گا،جو مریض کے دماغ میں آکسیجن کی مقدار کے ذریعے اس کی سوچ کو ہاں یا ناں کے طور پردنیا کو بتاسکے گا جبکہ مریض اپنے جذبات بھی عزیز واقارب کے ساتھ شیئر کرسکیں گے۔