counter easy hit

کٹھن اور خطرناک ترین سفر کر کے اسکول پہنچنے والے طالب علم

The difficult and dangerous

The difficult and dangerous

کھٹمنڈو…..دور جدید میں جہاں سائنس و ٹیکنالوجی کی بدولت زندگی کے ہر شعبے میں آسانیاں پیدا ہوئی ہیں، وہیں علم کا حصول بھی بہت پر سہولت ہوگیا ہے، لیکن علم کی اصل قدر و قیمت تو یہ ننھے طالب علم ہی بہتر طور پر بتا سکتے ہیں۔
جی ہاں نیپال سے تعلق رکھنے والے یہ بچے اسکول جانے کیلئے دنیا کاخطرناک ترین سفر طے کرتے ہیں،چھوٹے چھوٹے قصبوں میں رہنے والے یہ ننھے طالب علم دریا عبور کرنے کیلئے خطرناک زپ لائن کا استعمال کرتے ہیں اور سخت محنت کے بعد دریا عبور کر کے اسکول تک پہنچتے ہیں۔علم کے حصول کیلئے خطرناک ترین سفر طے کرنے والے یہ بچے بہترین سہولتوں کے باوجودتعلیم سے دور بھاگنے والے بچوں کیلئے مثال ہیں۔