جن بیانات پر سپریم کورٹ برہم ہوئی،دانیال عزیز نے آج پھروہی بات الیکشن کمیشن کےباہر دُہرادی، کہا کہ ہمارے ساتھ امتیازی سلوک ہورہا ہے۔
ن لیگ کے رہنما دانیال عزیزنے الیکشن کمیشن کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ الیکشن کمیشن اور سپریم کورٹ میں چلنے والے کیسز میں واضح فرق نظر آرہا ہے،اسپیکر ریفرنسز کو الیکشن سے قبل کا معاملہ کہہ کر نمٹا دیا گیا۔
انہوں نے کہا کہ وزیراعظم کے خلاف بھی الیکشن سے قبل کے کیسزچل رہے ہیں۔