counter easy hit

آصف زرداری اور ان کے پیر اعجاز شاہ کے درمیان دوریاں بڑھنے لگیں

 کراچی: پیپلز پارٹی کےشریک چیرمین آصف زرداری اور ان کے پیراعجاز شاہ کے درمیان دوریاں بڑھنے لگی ہیں اوراب دونوں کے درمیان پہلے سی قربتیں نہیں رہیں۔

The distance whould increase between Asif Zardari and his Peer Ejaz Shah

The distance whould increase between Asif Zardari and his Peer Ejaz Shah

چند برس قبل پاکستان پیپلزپارٹی کے شریک چیئرمین جب ملک کے صدرتھے تو وہ پیر اعجازشاہ کے بڑے معتقد تھے، اعجاز شاہ ناصرف ایوان صدر میں مقیم تھے بلکہ آصف زرداری بعض معاملات میں ان سے مشاورت بھی کرتے تھے، پیر اعجاز ہی کے مشورے پرآصف زرداری اسلام آباد چھوڑ کر کراچی میں کئی کئی دن قیام کرتے تھے لیکن اب نا تو وہ دن رہے اور نا ہی دونوں کے درمیان تعلقات میں وہ گرم جوشی جو ماضی کا خاصا تھی، بلکہ یہ کہنا زیادہ ٹھیک ہوگا کہ دونوں کے درمیان بہت دوریاں پیدا ہوگئی ہیں اور صورت حال یہ ہے کہ گزشتہ روز جب پیر اعجازشاہ نے آصف زرداری سے ملاقات کی کوشش کی تو انہیں اس میں بھی ناکامی ہوئی۔ پیراعجاز شاہ نے آصف زرداری سے  دوریوں کی خبروں کا اعتراف کرتے ہوئے کہا کہ مخالفین نے ہمارے درمیان غلط فہمیاں پیدا کی ہیں، میرے بارے پھیلایا گیا کہ میں صدرممنون حسین اورنوازشریف کے قریب ہوگیا ہوں حالانکہ حقیقت تو یہ ہے کہ میں نہ کبھی ممنون حسین سے ملا اور نہ ہی نوازشریف کے وزیراعظم بننے کے بعد ان سے ملاقات ہوئی۔

About MH Kazmi

Journalism is not something we are earning, it is the treasure that we have to save for our generations. Strong believer of constructive role of Journalism in future world. for comments and News yesurdu@gmail.com 03128594276

Connect

Follow on Twitter Connect on Facebook View all Posts Visit Website