counter easy hit

حکومت نے ینگ ڈاکٹرز کے مطالبات تسلیم کر لئے ، 11 مئی کی ریلی منسوخ

the doctors

the doctors

گریڈ 17 اور 18 تک کے ڈاکٹروں کی تنخواہ میں 10 ہزار اور گریڈ 19 اور 20 کے ڈاکٹروں کی تنخواہوں میں 5 ہزار روپے اضافہ
لاہور (یس اُردو) حکومت پنجاب نے ینگ ڈاکٹرز ایسوسی ایشن کے مطالبات تسلیم کر لئے ہیں جس پر ڈاکٹروں نے 11 مئی کو نکالی جانے والی احتجاجی ریلی منسوخ کر دی ہے ۔ حکومت اور ڈاکٹر تنظیم کے نمائندوں کے درمیان ہونے والے مذاکرات کے بعد گریڈ 17 اور 18 کے ڈاکٹروں کی تنخواہوں میں 10 ہزار روپے اور گریڈ 19 اور 20 کے ڈاکٹروں کی تنخواہوں میں 5 ہزار روپے اضافے کی منظوری دے دی گئی ہے ، حکومت کی جانب سے تنخواہوں میں اضافے کے بعد ینگ ڈاکٹرز ایسوسی ایشن نے 11 مئی کو نکالی جانے والی احتجاجی ریلی منسوخ کر دی ہے ۔