سابق امریکی صدر جان ایف کینیڈی کے قتل سے متعلق سیکڑوں اہم دستاویز کا اجرا سی آئی اے اور ایف بی آئی کی درخواست پر روک دیا گیا۔
وائٹ ہاؤس کا کہناہےکہ دیگر دستاویزآج جاری کردی جائیں گی۔ امریکا کے صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے صدر جان ایف کینیڈی کے قتل سے متعلق 28 سو دستاویز جاری کر نے کا حکم دیا تھا،ان دستاویز کے منظر عام پر آنے کا طویل عرصے سے انتظار کیا جارہا تھا،لیکن سی آئی اے اور ایف بی آئی کے دباؤ پرمزید ہزاروں دستاویزکا اجرامزید جائزہ لینے کے لئےروک دیا گیا ہے۔ دستاویز کا یہ خزانہ تفتیش کاروں ،تاریخ دانوں اور سازشی نظریات رکھنے والوں کے لئے خزانہ ہے جو نصف صدی سے یہ اشارہ ملنے کے انتظار میں ہیں کہ 1963 کے اس دن درحقیقت کیا واقعہ پیش آیا۔ جمعرات کی شب دستاویز کے کچھ صفحات آن لائن کئے گئے تھے۔ صدرٹرمپ اس قتل کے بارے میں آخری سرکاری فائلوں کو کھولناچاہتے ہیں لیکن انٹیلی جنس ایجنسیوں نے بعض دستاویزات کوآخری لمحات میں مسترد کردیا ہے۔