لاہور: انٹر بینک مارکیٹ میں امریکی ڈالر کی قیمت میں کمی کا رجحان دیکھا جا رہا ہے ۔ آج بھی مارکیٹ میں ڈالر کی قیمت میں 43 پیسے کی کمی دیکھی گئی ۔
قیمت میں آنے والی کمی کے باعث انٹربینک مارکیٹ میں ڈالر کی قیمت 123 روپے 50 پیسے ہوگیا ہے۔ ماہرین اقتصادیات کا کہنا ہے کہ ڈالر کی قیمت میں آنے والی کمی سے بیرونی قرضوں کی مالیت میں 450 ارب روپے کی کمی ہوگی۔
ڈالر کی قیمت میں کمی آنے سے اوپن مارکیٹ میں 122 روپے پر ٹریڈ ہو رہا ہے۔