کراچی: گزشتہ کئی روز سے ڈالر کی قدر میں اضافے کا رجحان جاری ہے لیکن کبھی کبھار یہ عوام پر رحم کھاتے ہوئے تھوڑا بہت سستا بھی ہو جاتا ہے تاہم آج خبر یہ آئی ہے کہ ’محترم‘ ڈالر صاحب کی قیمت انٹر بینک میں 32 پیسے کم ہوگئی ہے۔
تفصیلات کے مطابق انٹر بینک میں ڈالر کی قدر میں 32 پیسے کمی واقع ہو ئی ہے جس کے بعد ڈالر 149 روپے 90 پیسے پر ٹریڈ کر رہاہے جبکہ دوسری جانب کاروباری افراد کیلئے سٹاک ایکسچینج سے اچھی خبریں آنے کا سلسلہ بھی جاری ہے ۔ کاروبارکے آغاز پر ہی سٹاک مارکیٹ میں تیزی کا رجحان دیکھا گیاہے اور 100 انڈیکس میں 690 پوائنٹس کا اضافہ دیکھنے میں آیا ہے جس کے بعد 100 انڈیکس 35 ہزار 639 کی سطح پر ٹریڈ کررہا ہے۔ دوسری جانب کارباری دن کے آغاز میں سٹاک مارکیٹ میں زبردست تیزی دیکھنے میں آئی ہے۔ گزشتہ روز کی مندی کے بعد آج سٹاک مارکیٹ میں کاروبار بہتر جا رہا ہے۔ ابھی تک مجموعی طور پر کے ایس سی 100 انڈیکس میں 923پوائنٹس کا آضافہ ہوا ہے۔ اس آضافے کے بعد 100 انڈیکس 35873 پوائنٹس پر پہنچ گیا ہے۔ سٹاک مارکیٹ میں مسلسل کئی روز اضافہ دیکھنے کے بعد گزشتہ روز سٹاک مارکیٹ میں شدید مندی کا رجحان رہا، منگل کو کاروباری روز کے اختتام پر پاکستان سٹاک مارکیٹ میں 748 پوائنٹس کی کمی ریکارڈ کی گئی تھی۔کاروبار کے اختتام پر 100 انڈیکس 34ہزار 949 کی سطح پر بند ہوا۔ حصص کی مالیت کم ہونے سے سرمایہ کاروں کے لگ بھگ 110 ارب روپے ڈوب گئے۔
ماہرین کے مطابق آئندہ بجٹ میں نئے ٹیکسوں کے نفاذ کی خبریں گردش کررہی ہیں،اگر حکومت نئے ٹیکس عائد کرتی ہے تو سٹاک مارکیٹ میں رجسٹرڈ کئی کمپنیوں کی آمدنی میں متاثر ہوگی، یہی وجہ ہے کہ حصص مارکیٹ میں آج کمی ریکارڈ کی گئی۔