counter easy hit

ڈالر کی ذخیرہ اندوزی کرنے کو حرام قرار دےدیا

The dollar deposited as a banquet

فیصل آباد (ویب ڈیسک) سنی اتحاد کونسل کے25مفتیان کرام نے ڈالر کی ذخیرہ اندوزی کو حرام قرار دینے کا فتویٰ جاری کردیا، ان کا کہنا ہے کہ قوم ڈالر کا بائیکاٹ کرکے ملک سے وفاداری اور محبت کا ثبوت دے۔ تفصیلات کے مطابق پاکستانی روپے کے مقابلے میں امریکی ڈالر کی روز بروز بڑھتی قدر کے باعث ملکی معیشت شدید متاثر ہورہی ہے، اس بات کے پیش نظر محب وطن حلقوں میں تشویش پائی جارہی ہے۔ اس سلسلے میں سنی اتحاد کونسل کے25مفتیان کرام نے ایک فتویٰ جاری کیا ہے جس میں کہا گیا ہے کہ ڈالر کی ذخیرہ اندوزی حرام ہے اور حدیث میں بھی ذخیرہ اندوزی کرنے والوں کو لعنتی قرار دیا گیا ہے۔ فتویٰ کے مطابق سنگین معاشی صورتحال میں منافع خوری کیلئے ڈالرخریدنا بدترین گناہ ہے، لہٰذا قوم ڈالر کا بائیکاٹ کرکے ملک سے وفاداری اور محبت کا ثبوت دے، فتوے میں مزید کہا گیا ہے کہ قوم ملکی مصنوعات استعمال کرے، غیر ملکی مصنوعات کا استعمال چھوڑ دے۔ واضح رہے کہ اس قبل مفتی تقی عثمانی نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے پیغام میں کہا تھا کہ’’موجودہ صورت حال میں ڈالر خرید کر اس انتظار ميں رکھنا کہ قیمت بڑھنے پر بیچ کر نفع کمایا جائے ملک کے ساتھ بے وفائی کے علاوہ احتکار ( ذخیرہ اندوزی) ہونے کی بنا پر شرعاُ وہ گناہ بھی ہے جس پر ایک روایت میں لعنت آئی ہے اللہ تعالی ہمیں اس گناہ اور اسکے برے نتائج سے محفوظ رکھے، آمین‘‘۔ علاوہ ازیں جامعہ بنوریہ کے مہتمم مفتی نعیم نے بھی کہا ہے کہ معاشی بحران میں ڈالرز کی ذخیرہ اندوزی جائز نہیں ہے، ذخیرہ اندوزی اور منافع خوری مہنگائی میں اضافے کا باعث ہے۔ مفتی نعیم نے کہا کہ معمولی منافع کے لیے اپنی آخرت برباد نہ کی جائے، جب تک ہم ایک قوم نہیں ہوں گے مسائل حل نہیں ہوسکتے ہیں۔

About MH Kazmi

Journalism is not something we are earning, it is the treasure that we have to save for our generations. Strong believer of constructive role of Journalism in future world. for comments and News yesurdu@gmail.com 03128594276

Connect

Follow on Twitter Connect on Facebook View all Posts Visit Website