کراچی: ڈالر کا ریٹ 2 دن کے وقفے کے بعد پھر بڑھنا شروع ہو گیا. انٹر بینک مارکیٹ میں ڈالر آج 10 پیسے مہنگا ہوگیا جس کے بعد 151 روپے 55 پیسے پر ٹریڈنگ ہوتی رہی۔
مارکیٹ میں آج کاروبار کے آغاز پر ڈالر پھر چڑھ گیا، روپے کی قدر کے مقابلے 10 پیسے اضافے کے بعد 151 روپے 55 پیسے پر ٹریڈ ہوتا رہا۔ یاد رہے کہ امریکی ڈالر کی قدر میں گزشتہ روز کمی آنا شروع ہوئی تھی تاہم آج صبح ریٹ میں اضافہ دیکھا گیا۔ تجزیہ کاروں کے مطابق آئی ایم ایف سے معاہدے کے بعد حکومت کو معاشی پالیسیوں پر سختی سے عمل درآمد یقینی بنانا ہو گا، ڈالر کے ریٹ میں اتار چڑھاو کچھ عرصہ مزید جاری رہنے کا امکان ہے تاہم پالیسیوں میں تسلسل آنے کے بعد پاکستانی روپے کی قدر میں استحکام آنے لگے گا۔ دوسری جانب فاریکس ڈیلرز کے مطابق کاروبار کے آغاز پر انٹر بینک مارکیٹ میں ڈالر کی قدر میں 15 پیسے اضافہ دیکھا گیا جس کے بعد ڈالر 151 روپے 45 پیسے سے بڑھ کر 151 روپے 60 پیسے کا ہوگیا۔ دوسری جانب پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں کاروباری ہفتے کے آخری روز کاروبار کے آغاز میں انڈیکس مندی کا شکار رہا اور ہنڈریڈ انڈیکس 100 سے زائد پوائنٹس تک گر گیا۔ آخری اطلاعات تک پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں کاروبار کا ملا جلا رجحان ہے اور 100 انڈیکس 35 ہزار 556 دیکھا گیا۔ گزشتہ روز پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں 100 انڈیکس 944 پوائنٹس اضافے سے 35 ہزار 581 پر بند ہوا اور مجموعی طور پر 2 روز میں 100 انڈیکس میں 6.4 فیصد اضافہ ہوا۔
دوسری جانب کراچی: مسلسل دوسرے دن ڈالر سستا ، اسٹاک مارکیٹ اور اوپر ، سونے کی قیمت میں بھی کمی ، ڈالر اوپن مارکیٹ اور انٹر بینک دونوں میں 50 پیسے سستا ہوگیا۔ڈالر اوپن مارکیٹ میں 152 روپے 50 پیسے اور انٹر بینک میں 151 روپے 45 پیسے کا ہوگیا۔ ساتھ ہی پاکستان اسٹاک ایکسچنج کے 100 انڈیکس میں دو دن میں تاریخ ساز 2100 پوائنٹس کا اضافہ ہوا، آج کاروباری دن 944 پوائنٹس اضافے کے ساتھ 35 ہزار 581 پوائنٹس پر بند ہوا۔ اسٹاک مارکیٹ میں دو دن میں ساڑھے چھ فیصد اضافہ ہوا،اس سے پہلے اتنا بڑا اضافہ اپریل 2009 میں 8 فیصد ہوا تھا۔ اسٹاک مارکیٹ میں چار روز سے مسلسل مثبت اختتام ہورہا ہے اور چار دن میں مارکیٹ کیپٹلائزیشن میں 389 ارب روپے کا اضافہ ہوچکا ہے۔ آج مارکیٹ میں 22 کروڑ شیئرز کے سودے ہوئے جن کی مالیت 7 ارب روپے سے زائد رہی۔ کاروباری دن میں مارکیٹ کیپٹلائزیشن 127 ارب روپے بڑھ کر 7 ہزار دو سو ارب روپے ہوگئی ہے۔ ادھر سونے کی فی تولہ قیمت میں بھی 400 روپے کمی واقع ہوئی اور ایک تولہ سونا 70 ہزار 900 روپے کا ہوگیا۔