counter easy hit

ڈالر کو پرلگ گئے، 109 روپے 10 پیسے پر پہنچ گیا

کراچی: پاکستانی روپے کی قدر میں کمی کا سلسلہ جاری ہے اور اس وقت یہ بہت ہی کم شرح پر ٹریڈ ہورہا ہے۔

The dollar took place, reached at 109 rupees 10 paisa

The dollar took place, reached at 109 rupees 10 paisa

امریکی ڈالر جو گزشتہ روز تک 104 روپے 90 پیسے میں مل رہا تھا وہ آج اوپن مارکیٹ میں 109 روپے 10 پیسے میں دستیاب ہے جبکہ درآمد کنندگان کا کہنا ہے کہ انٹربینک ریٹ پر بینکوں سے ڈالر مل ہی نہیں رہا۔ اس طرح صرف ایک دن میں پاکستانی روپے کی قیمت ڈالر کے مقابلے میں 4 روپے 20 پیسے کم ہوگئی ہے۔ تفصیلات کے مطابق آج بینکوں کے درمیان ڈالر کا لین دین 107.50 روپے کی بلند سطح پر پہنچ گیا یعنی گزشتہ روز کی نسبت روپے کی قیمت ڈالر کے مقابلے میں 2 روپے 60 پیسے کم ہوگئی ہے۔ دنیا کی دیگر کرنسیوں کے مقابلے میں بھی پاکستانی روپے کی قدر کم ہوئی ہے اور برطانوی پاؤنڈ بھی 4 روپے اضافے کے ساتھ 140 روپے 8 پیسے فی پاؤنڈ کے حساب سے فروخت ہو رہا ہے۔ علاوہ ازیں یورو کی قیمت میں بھی 3 روپے 60 پیسے کا اضافہ ہوا ہے اور اس وقت وہ اوپن مارکیٹ میں 123 روپے 28 پیسے میں فروخت ہورہا ہے۔

About MH Kazmi

Journalism is not something we are earning, it is the treasure that we have to save for our generations. Strong believer of constructive role of Journalism in future world. for comments and News yesurdu@gmail.com 03128594276

Connect

Follow on Twitter Connect on Facebook View all Posts Visit Website