counter easy hit

لاہور میں چالان ہونے پر ڈرائیور نے احتجاجاً رکشہ ہی جلا ڈالا

لاہور: ٹریفک پولیس کے مظالم اور غلط چالان کٹنے پر رکشہ ڈرائیور نے احتجاج کرتے ہوئے رکشے کو نذر آتش کردیا۔

The driver burnt the Rickshaw as protests in Lahore

The driver burnt the Rickshaw as protests in Lahore

جی پی او چوک میں غریب رکشہ ڈرائیور نے ٹریفک پولیس کی زیادتیوں کے خلاف احتجاج کرتے ہوئے اپنے رکشہ کو آگ لگادی اور سڑک پر لیٹ کر احتجاج کیا جس کے نتیجے میں ٹریفک جام ہوگیا اور گاڑیوں کی لمبی قطار لگ گئی۔ پولیس نے آکر کارروائی کرتے ہوئے رکشہ ڈرائیور کو سڑک کے بیچ سے اٹھایا اور جلے ہوئے رکشے کو کنارے پر کیا۔ رکشہ ڈرائیور نے بتایا کہ کاغذات پورے ہونے کے باوجود ٹریفک پولیس نے چالان کاٹ دیا۔ صبح سویرے روزی

adevtisement

adevtisement

روٹی کے لیے نکلتے ہیں لیکن کچھ کمانے سے پہلے ہی چالان کٹ جاتا ہے۔ ٹریفک پولیس اہلکار شکار کی تلاش میں گھات لگا کر کھڑے ہوتے ہیں اور کتنی منتیں کرو لیکن ایک نہیں سنتے۔ جتنا کماتے نہیں اس سے زیادہ کا چالان بھرنا پڑتا ہے۔ آئے روز کی زیادتیوں سے تنگ آکر رکشے کو ہی جلادیا۔

About MH Kazmi

Journalism is not something we are earning, it is the treasure that we have to save for our generations. Strong believer of constructive role of Journalism in future world. for comments and News yesurdu@gmail.com 03128594276

Connect

Follow on Twitter Connect on Facebook View all Posts Visit Website