کوٹلہ قاسم خاں (شمشاد چوہدری )ٹریفک کے اصولوں کو اپنانا ٹریفک قانون کی پاسداری کرنا سب کا فرض ہے محمد احسن انسپکٹر موٹروے پولیس نے لالہ موسیٰ میں صحافیوں کو اپنے تاثرات دیتے ہوئے کہا محمد احسن نے کہا کہ دیکھنے میں آیا ہے کہ لوگ جان بوجھ کر ٹریفک کی خلاف ورزی کرتے ہیں غلط سائیڈ سے ٹریفک کے ق انون کو توڑتے ہیں چالان کرکے دوسروں تک یہ پہنچاتا ہے کہ ٹریفک کے قانون کی خلاف ورزی سے جان کو خطرہ ہے کہ قیمتی جان جا سکتی ہے انہوں نے مزید کہا کہ ریلوے روڈ کے سامنے جی ٹی روڈ پر غلط سائیڈ سے موٹر سائیکل سوار گزر کر یو ٹرن کراس کرتے ہیں جو سراسر ٹریفک اصولوں کی خلاف ورزی ہے ٹریفک کے قانون سے آگاہی کرنا ہمارا فرض میں شامل ہے امید ہے کہ عوام اس پر توجہ دیں گے