حیدر آباد (ویب ڈیسک) حیدرآباد کے قریب مٹیاری سے درخت سے لٹکی میاں بیوی کی لاشیں ملی ہیں۔ پولیس کو شک ہے کہ دونوں کو غیرت کے نام پر قتل کیا گیا ہے۔پولیس کے مطابق درگاہ پرڈیھی فقیر کے قریب ہارون منگوانو اور اس کی اہلیہ کی درخت سے لٹکی لاشیں ملی ہیں۔لاشوں کو پوسٹ مارٹم کےلئے مٹیاری کے ہسپتال منتقل کردیا گیا۔ایس ایچ او کا کہنا ہے کہ میاں بیوی کو غیرت کے نام پر قتل کیا گیا ہے۔ابتدائی تحقیقات کے مطابق لڑکی کے والد اورلڑکے کے چچا پر قتل کا شک ہے۔ دونوں گاﺅں سے فرار ہیں۔ قتل کی مزید تحقیقات کی جارہی ہیں۔