اسلام آباد اور پشاور سمیت ملک کے مختلف شہروں میں زلزلے کے شدید جھٹکے محسوس کیے گئے۔
The earthquake erupted in different cities of the country including Islamabad
اسلام آباد میں زلزلے کے زیادہ شدید جھٹکے محسوس کیے گئے جہاں تین سے چار سیکنڈ تک زلزلے کے جھٹکے لگے۔ اس کے علاوہ خیبرپختونخوا میں پشاور، ایبٹ آباد، وادی نیلم، اٹھ مقام، سوات، مانسہرہ، بٹ گرام اور طورغر میں بھی زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے۔ جب کہ کوہستان اور مظفر آباد میں بھی زلزلے کے جھٹکے لگے۔ زلزلے سے لوگوں میں شدید خوف و ہراس پھیل گیا اور وہ گھروں سے باہر نکلے آئے۔ زلزلہ پیما مرکز کے مطابق ریکٹر اسکیل پر زلزلے کی شدت 5 اعشاریہ 2 ریکارڈ کی گئی جب کہ اس کا مرکز خیبرپختونخوا میں کاغان کے قریب تھا۔