counter easy hit

معاشی بحران، وزیر اعظم نے اسحاق ڈار کو استعفے کا مشورہ دیدیا

اسلام آباد: حکومتی ذرائع کے مطابق وزیراعظم شاہد خاقان عباسی نے بھی بذات خود اسحاق ڈار کو مستعفی ہونے کا مشورہ دیا ہے۔

The economic crisis, Prime Minister gave resignation advice to Ishaq Darبی بی سی کی ایک رپورٹ کے مطابق ایسے وقت میں جب بیرون ملک سے حاصل ہونے والی آمدن جیسے برآمدت اور بیرون ملک مقیم پاکستانیوں کی جانب سے بھیجی گئی رقوم میں کمی آ رہی ہے اور خسارہ بڑھ رہا ہے تو نہ صرف بین الاقوامی مالیاتی ادارے بلکہ اقتصادی ماہرین بھی موجودہ صورتحال پر تشویش کا شکار ہیں، جس معیشت کے نگران خود ہی مختلف مقدمات کی زد میں ہوں تو پھر معیشت کا پہیہ خود بخود چلنے کے بجائے اٹک اٹک کر رکنا شروع ہو جاتا ہے۔ پاناما کے شور شرابے میں جب یکم جولائی کو نئے مالی سال کا آغاز ہوا تو پاناما لیکس کے تحقیقاتی کمیشن کی رپورٹ کی روشنی میں نواز شریف تو نااہل قرار دیئے جانے کے بعد گھر چلے گئے لیکن اسحاق ڈار تاحال وزارتِ خزانہ کا قلمدان سنبھالے ہوئے ہیں۔ حکومتی ذرائع کے مطابق موجودہ وزیراعظم شاہد خاقان عباسی نے بھی بذات خود اسحاق ڈار کو مستعفی ہونے کا مشورہ دیا ہے۔ اقتصادی ماہر اے بی شاہد کا کہنا ہے کہ جس ملک کے وزیر خزانہ پر خود فرد جرم عائد ہو، الزامات کا سامنا ہو وہ کیسے بین الاقوامی اداروں کے سامنے پاکستان کی نمائندگی کر سکتا ہے۔