counter easy hit

بابائے قوم قائد اعظم محمد علی جناح کو دراصل کونسا مرض لاحق تھا

The elderly leader of the Babai tribe, Ali Ali Jinnah, was actually entitled to the disease

لاہور(ویب ڈیسک) وزیراعظم عمران خان نے کہا ہےکہ پاکستان قائداعظم کو کیوں یاد کرتا ہے کیونکہ قائداعظم نے ہمارے لئے جدوجہد کرکے پاکستان بنایا، ان کو سیاست کی ضرورت نہ تھی وہ سب سے کامیاب بیرسٹر تھے ان کو کسی چیز کی ضرورت نہیں تھی لیکن انہوں نے آزادی کیلئے 40سال جدوجہد کی حالانکہ انہوں نے یہ تک پتہ نہ چلنے دیا کہ ان کو کینسر ہے کہ کہیں ایسا نہ ہو کہ دشمنوں کو پتہ چل جائے اور پاکستان نہ بن سکے جب تک پاکستان رہے گا لوگ قائداعظم کو یاد کریں گے ،قائداعظم کو ان کی خدمات کی بدولت رہتی دنیا تک یاد رکھا جائے گا۔جہاںتک تاریخ کے اوراق کا سوال ہے تو یاد رہے کہ انڈیا کے آخری وائس رائے اور پہلے گورنر جنرل لارڈ ماؤنٹ بیٹن کے ساتھ بانی پاکستان محمد علی جناح کی پہلی ملاقات چار اپریل سنہ 1947 کو ہوئی تھی۔ بات چیت شروع ہونے سے پہلے ایک ہلکا پھلکا لمحہ اس وقت آیا جب ایک فوٹو گرافر نے لیڈی ماؤنٹ بیٹن (ایڈوینا) اور لارڈ ماؤنٹ بیٹن کے ساتھ ایک تصویر لینے کی خواہش ظاہر کی۔جناح نے پہلے ہی سے پریس کانفرنس کا اپنا بیان تیار کر لیا تھا۔ انھیں امید تھی کہ ان کے اور ماؤنٹ بٹن کے درمیان ایڈوینا کی موجودگی میں ایک تصویر لی جائے گی۔ اس کے لیے وہ پہلے سے ہی ایک ‘پنچ لائن’ تیار کر کے آئے تھے۔سنہ 1978 میں جناح کے سوانح نگار اسٹینلے والپرٹ کو دیے گئے انٹرویو میں لارڈ ماؤنٹ بیٹن نے اس ملاقات کا ذکر کرتے ہوئے کہا: ‘جب میں نے جناح پر زور دیا کہ وہ میرے اور ایڈوینا کے درمیان کھڑے ہوں تو ان کا ذہن فوری طور پر کوئی نئی پنچ لائن نہیں سوچ پایا اور انھوں نے وہی دہرایا جو وہ پہلے سے ہی سوچ کر آئے تھے: ‘اے روز بٹوین ٹو تھارنز’ یعنی دو کانٹوں کے درمیان ایک پھول۔دو جون سنہ 1947، کو لارڈ ماؤنٹ بیٹن نے لندن سے تقسیم کے متعلق آنے والے منصوبے کے لیے ‘نارتھ کورٹ’ میں ہندوستانی سیاسی رہنماؤں کی کانفرنس بلائی تھی۔

 

About MH Kazmi

Journalism is not something we are earning, it is the treasure that we have to save for our generations. Strong believer of constructive role of Journalism in future world. for comments and News yesurdu@gmail.com 03128594276

Connect

Follow on Twitter Connect on Facebook View all Posts Visit Website