اسلام آباد (ویب ڈیسک ) جائیدادیں کس نے تحفے میں دیں؟ الیکشن کمیشن نے بلاول بھٹو سے وضاحت مانگ لی ہے۔ نجی ٹی وی کے مطابق الیکشن کمیشن میں بلاول بھٹو زرداری کی طرف سے جمع کرائی گئی دستاویز میں اسلام آباد میں پانچ جائیدادیں اور دبئی میں ولاز تحائف کی مد میں ظاہر کئے گئے ہیں۔ الیکشن کمیشن کے پولیٹیکل فنانس ونگ نے بلاول بھٹو زرداری کو خط لکھ کر کہا ہے کہ وضاحت دیں کہ یہ جائیدادیں کس نے تحفے میں دیں۔ بلاول سے غیر ملکی کمپنی میں سرمایہ کاری سے متعلق بھی تفصیلات مانگ لی گئی ہیں۔الیکشن کمیشن نے آصف زرداری سے بھی ان کے اثاثوں میں کمی سے متعلق وضاحت مانگ لی ہے۔ الیکشن کمیشن میں جمع کرائی گئی دستاویز میں آصف زرداری کے اثاثوں میں گزشتہ سال کے مقابلے میں بارہ فی صد کمی کی نشاندہی کی گئی ہے۔ واضح رہے کہ چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو امیر ترین اراکان قومی اسمبلی میں شامل ہیں۔ ان کے پاس ایک ارب 54 کروڑ روپے سے زائد مالیت کے اثاثے ہیں،ان کے دبئی کے دو ولاز میں شیئرز ہیں۔ دوسری جانب ایک خبر کے مطابق امیر جماعت اسلامی کراچی حافظ نعیم الرحمٰن نے شہر میں بارش کے بعد پیدا ہونے والی صورتحال، شہریوں کو درپیش مشکلات و پریشانیوں اور کرنٹ لگنے سے 15افراد کے جاں بحق ہونے پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کرتے ہوئے صو بائی حکومت اور بلدیہ عظمیٰ کی کار کردگی کی مذمت کی ہے اورمطالبہ کیا ہے کہ کرنٹ لگنے کے واقعات میں قیمتی انسانی جانوں کے ضیاع کے مقدمات کے الیکٹرک کے خلاف درج کیے جائیں اور متاثرہ خاندانوں کو انصاف فراہم کیا جائے۔ بارش کی پیشگی اطلاعات کے باوجود برساتی نالوں کی صفائی اور پہلے سے حفاظتی اقدامات اور تیاریاں نہ کر کے مجرمانہ غفلت اور لاپروائی کا مظاہرہ کیا گیا ہے۔ نالوں کی صفائی کے لیے مختص رقم میں کرپشن کرنے اور اپنی ذمہ داریاں پوری نہ کرنے والوں کو جیلوں میں ہونا چاہیئے، جو حکومت عوام کو ریلیف نہ دے سکے اسے اقتدار میں رہنے کاکوئی حق نہیں۔انہوں نے کہاکہ کراچی میں بارش کے بعد جو سنگین صورتحال پیدا ہوئی ہے ۔