اسلام آباد: الیکشن کمیشن آف پاکستان نے خیبر پختونخوا اسمبلی کے آخری روز ایم پی اے معراج ہمایوں کی رکنیت معطل کردی۔
تفصیلات کے مطابق چیف الیکشن کمشنر کی سربراہی میں 5 رکنی بنچ نے قومی وطن پارٹی کے سربراہ آفتاب شیرپاﺅ کی رکن اسمبلی معراج ہمایوں کی رکنیت منسوخی درخواست کی سماعت کی،قومی وطن پارٹی کے وکیل مصطفی کمال الیکشن کمیشن میں پیش ہوئے،ان کی جانب سے موقف اختیا رکیا گیا کہ سینٹ الیکشن میں رکن اسمبلی نے پارٹی پالیسی کے مطابق ووٹ نہیں دیا الیکشن کمیشن سے استدعا ہے کہ ان کی اسمبلی کی رکنیت معطل کی جائے۔الیکشن کمیشن نے وکلا کے دلائل سننے کے بعد ایم پی اے معراج ہمایوں کی رکنیت معطل کردی ہے۔ واضح رہے کہ کچھ رات کو کے پی کے ھکومت اپنی مدت پوری کر رہی ہے اور پھر نگران سیٹ اپ ذمہ داریاں سنبھلانے کو تیار ہے جبکہ نگران وزیر اعلیٰ کے لیے منظور آفریدی کا نام سامنے آیا تھا تاہم اب اپوزیشن کی دباؤ پر عمران خان اور کے پی کے حکومت کی جانب سے منظور آفریدی کا نام بطور نگران وزیر اعلیٰ واپس لے لیا گیا ہے اور نگران وزیر اعلیٰ کون ہوگا اس کے لیے مشاورت جاری ہے اور آج ہی اس کا اعلان کر دیا جائئے گا۔