الیکشن کمیشن نے ایم کیو ایم پاکستان کے سربراہ فاروق ستار سے بیرون ملک رقم بھجوانے پر جواب طلب کرلیا۔
الیکشن کمیشن اسلام آباد میں ایم کیو ایم پاکستان کے خلاف بیرون ملک رقم بھجوانے سے متعلق کیس کی سماعت ہوئی۔ درخواست گزار آفتاب عارف صدیقی کا موقف ہے کہ سن چیریٹی لندن کو پاکستان سے ڈیڑھ کروڑ روپے بھجوائے گئے، لندن بھیجی جانے والی رقم کو ایم کیو ایم پاکستان نے پارٹی اثاثہ جات میں ظاہر نہیں کیا۔ الیکشن کمیشن نے ایم کیو ایم پاکستان کے سربراہ فاروق ستار سے بیرون ملک رقم بھجوانے پر جواب طلب کرلیا، درخواست کی مزید سماعت 28 جون کو ہوگی۔