الیکشن کمیشن کے پی نے کاغذات نامزدگی کی جانچ پڑتال کے بعد امیدواروں کی فہرست جاری کردی
مجموعی طور پر 3160 امیدواروں نے کاغذات جمع کرائے تھے قومی اور صوبائی اسمبلی کے لیے خیبر پختونخوا اور فاٹا سے 2965 کاغذات درست قرار پائے 179 کے کاغذات مسترد ہوئے خیبر پختونخوا کے تمام اضلاع کے لیے 2625 امیدواروں کے کاغذات درست قرار دیئے گئے خیبر پختونخوا سے قومی اسمبلی کے 726 امیدواروں میں 36 کے کاغذات مسترد کیے گئے قبائلی علاقہ جات اور ایف آرز کی سیٹوں کے لیے 340 امیدواروں کے کاغذات درست قرار پائے فاٹا سے قومی اسمبلی کے 372 امیدواروں میں 16 کے کاغذات مسترد کیے گئے