اسلام آباد: (اصغر علی مبارک) پاکستان تحریک انصاف کے تجویز کنندہ پروفیسر حسن عسکری کو الیکشن کمیشن آف پاکستان نے آرٹیکل 224 اے کے تحت نگران وزیر اعلیٰ پنجاب مقرر کر دیا ہے، یہ فیصلہ چیف الیکشن کمشنر پاکستان و چاروں ممبران نے متفقہ طور پر کیا۔ پروفیسر حسن عسکری کو وزیر اعلیٰ پنجاب مقرر ہونے پر مبارکباد پیش کرتے ہیں اور امید کرتے ہیں کہ پروفیسر حسن عسکری احسن طریقے سے اپنے فرائض منصبی نبھائیں گے۔ نیز صحافیوں کی فلاح و بہبود کے لئے بھی کوئی کسر اٹھا نہیں رکھیں گے۔