اسلام آباد: الیکشن کمیشن آف پاکستان نے مسلم لیگ (ن) کے صدر شہباز شریف اور خواجہ آصف کی میڈیا ٹاک پر بھی نوٹس لے لیا۔
الیکشن کمیشن حکام کا مزید کہنا تھا کہ میڈیا ٹاک الیکشن کمپین کے زمرے میں آ تی ہے جبکہ رات 12 بجے تک ہر قسم کی الیکشن کمپین پر پابندی ہے اور شہباز شریف اور خواجہ آصف نے بھی میڈیا ٹاک کرکے الیکشن کمیشن کے ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی کی ہے۔ حکام کا مزید کہنا تھا کہ ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی میں جرمانہ اور قید دونوں سزائیں موجود ہیں لیکن الیکشن کمیشن ہی معاملے کو دیکھتے ہوئے اسے متعین کرے گا۔
واضح رہے کہ اس سے قبل الیکشن کمیشن نے پی ٹی آئی چیئرمین عمران خان کی میڈیا ٹاک پر بھی نوٹس لیا تھا۔چیئرمین عمران خان کا کہنا ہے کہ میری آج الیکشن کے موقع پر تمام پاکستانیوں سے گزارش ہے کہ وہ میرے لئے یا تحریک انصاف کے لئے نہیں بلکہ اپنے اور اپنے بچوں کے مستقبل کے لئے باہر نکلیںاورووٹ کاسٹ کریں،میں یہ نہیں کہتا کہ تحریک انصاف کو ووٹ دیں آپ کسی کو بھی ووٹ کاسٹ کریں لیکن گھروں سے نکلیں اور قومی فریضہ سرانجام دیں۔اسلام کے حلقہ این اے 53میں ووٹ کاسٹ کرنے کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان کا کہنا تھا کہ بھارت کی جو خدمت نواز شریف نے کی کسی اورنے نہیںکی ،بھارت کا مقصد پاک فوج کو کمزور کرنا ہے اور نواز شریف نے اسکا مقصد پورا کیا،اس لئے مودی کہتا ہے نواز شریف ٹھیک ہے پاکستانی عوام غلط ہے اور بھارتی میڈیا کو نواز شریف سے عشق ہے ۔ان کا مزید کہنا تھا کہ یہ پاکستان کی تاریخ کا اہم ترین الیکشن ہے ،ہمیشہ جنہوں نے سٹیس کوجاری رکھا انکے خلاف ووٹ دیں،جن دوپارٹیوں نے باریاںلیں ان کے خلاف ووٹ دیں،میںآخری گیند تک لڑوں گا،عمران خان کا مزید کہنا تھا کہ آج الیکشن کے موقع پر تمام پاکستانیوں سے گزارش ہے کہ وہ میرے لئے یا تحریک انصاف کے لئے نہیں اپنے اور اپنے بچوں کے مستقبل کے لئے باہر نکلیںاورووٹ کاسٹ کریں،میں یہ نہیں کہتا کہ تحریک انصاف کو ووٹ دیں آپ کسی کو بھی ووٹ کاسٹ کریں لیکن گھروں سے نکلیں اور قومی فریضہ سرانجام دیں۔ایک سوال کے جواب میں عمران خان کاکہنا تھا کہ آج ووٹ کاسٹ کرنے کے بعد گھر جاﺅں گا اور خدا سے یہ دعا کروں گا کہ پاکستان کے حق میں جو بہتر ہے آج الیکشن کا وہ نتیجہ آئے