counter easy hit

غیر قانونی افغان مہاجرین کے قیام کی مدت کل ختم؛ وفاق نے صوبوں کو کارروائی سے روک دیا

The end of the period of stay of Afghan refugees, the provincial government stopped the action

The end of the period of stay of Afghan refugees, the provincial government stopped the action

پشاور: ملک بھر میں غیر قانونی طور پر مقیم افغان مہاجرین کو دی جانے والی ڈیڈ لائن کل ختم ہو رہی ہے تاہم وفاقی حکومت نے تمام صوبوں کو وفاقی کابینہ کے فیصلے تک غیرقانونی طور پر مقیم ان افغان مہاجرین کے خلاف کارروائیوں سے روک دیا ہے۔

اس حوالے سے آج اسلام آباد میں وزارت سیفران کے زیراہتمام آل پارٹیز کانفرنس ہوگی جس میں گورنر اور وزیراعلیٰ خیبرپختونخوابھی شرکت کریں گے، اجلاس کی سفارشات وفاقی کابینہ کو ارسال کی جائیں گی، حکومت پاکستان نے ملک میں غیرقانونی طور پر مقیم افغان باشندوں کو اپنے وطن واپس جانے کیلیے 15 نومبر اور قانونی دستاویزات رکھنے والے مہاجرین کو مارچ2017 تک مہلت دی تھی۔

ابھی تک پولیس اور دیگر قانون نافذ کرنیوالے اداروں کو ان مہاجرین کے خلاف کارروائی کیلیے کوئی ہدایت جاری نہیں کی گئی تاہم اس کے باوجود افغان مہاجرین میں تشویش کی لہر دوڑ گئی ہے، گرفتاری و ڈی پورٹ ہونے کے ڈر سے سیکڑوں مہاجرین پشاور سے چلے گئے ہیں۔ چیف کمشنر برائے افغان مہاجرین ڈاکٹرعمران زیب نے ’ایکسپریس‘کواس بات کی تصدیق کی وفاقی حکومت نے صوبوںکو ہدایت جاری کی ہے کہ وفاقی کابینہ کے فیصلے تک غیرقانونی طور پر مقیم مہاجرین کے خلاف کسی قسم کی کارروائیوںسے گریز کیا جائے۔

ممکنہ طور پر کابینہ کے آئندہ اجلاس میں اس بارے میں حتمی فیصلہ کیا جائے گا، ابھی تک 2 لاکھ 25 ہزار غیر رجسٹرڈ جبکہ 6 لاکھ 50 ہزار کے لگ بھگ رجسٹر مہاجرین ملک کے مختلف علاقوں میں مقیم ہیں۔ یو این ایچ سی آر کے ترجمان قیصر خان آفریدی نے بتایاکہ رواں سال اب تک 3 لاکھ 78 ہزار رجسٹرڈ مہاجرین واپس جاچکے اور13لاکھ سے زائداب بھی مقیم ہیں جن کی اکثریت خیبرپختونخوا میں ہے، 2002 ء سے اب تک 41لاکھ مہاجرین واپس جاچکے ہیں جبکہ اس وقت مجموعی طور پر 20لاکھ قانونی وغیرقانونی طور مہاجرین مقیم ہیں۔

About MH Kazmi

Journalism is not something we are earning, it is the treasure that we have to save for our generations. Strong believer of constructive role of Journalism in future world. for comments and News yesurdu@gmail.com 03128594276

Connect

Follow on Twitter Connect on Facebook View all Posts Visit Website