کراچی: پاکستان کرکٹ ٹیم کے فزیو تھراپسٹ کلف ڈیکن کا کہنا ہے کہ فاسٹ بالر محمد عامر کی گھٹنے کی انجری بالکل ٹھیک ہو گئی ہے، حسن علی کی انجری زیادہ سنجیدہ نوعیت کی نہیں اور دونوں کھلاڑی انگلینڈ کیخلاف پہلے ٹیسٹ میچ کا حصہ ہوں گے جبکہ دیگر کھلاڑی بھی فٹ اور لارڈز ٹیسٹ کیلئے دستیاب ہیں۔ کا کہنا تھا کہ محمد عامر نے پریکٹس سیشن میں بھرپور انداز سے شرکت کی اور ان پر انجری کے اثرات نہ ہونے کے برابر ہیں۔ انہوں نے مزید بتایا کہ حسن علی کو لیسٹر شائر کیخلاف 2 روزہ ٹور میچ کے دوران کیچ کرتے ہوئے ہاتھ میں چوٹ لگی جس پر احتیاط کے طور پر دو ٹانکے بھی لگائے گئے البتہ ان کی انجری زیادہ سنجیدہ نوعیت کی نہیں لہٰذا وہ بھی لارڈز میں شروع ہونے والے پہلے ٹیسٹ میچ کیلئے دستیاب ہوں گے ۔