counter easy hit

وہ فلم جس میں ریپ کا سین عکسبند کرنے کیلئے اداکارہ کو واقعی ’ریپ‘ کردیا گیا

The English film having shameful acts originally

The English film having shameful acts originally

نیویارک (نیوز ڈیسک) مشہور زمانہ فلم ”لاسٹ ٹینگو ان پیرس انتہائی شرمناک جنسی مناظر کی وجہ سے پہلے ہی دنیا کی متنازع ترین فلموں میں شمار ہوتی ہے، لیکن اب اس کے ایک ریپ سین کے متعلق فلم کے ڈائریکٹر نے ایسا اعتراف کر دیا ہے کہ سننے والے واقعی ہل کر رہ گئے ہیں۔اخبار ٹائمز آف انڈیا کی رپورٹ کے مطابق 1972ءمیں بننے والی فلم کے ڈائریکٹر برنارڈو برٹولوچی نے ایک انٹرویو میں یہ اعتراف کرکے دنیا کو پریشان کر دیا ہے کہ فلم کا متنازع ترین سین ، جس میںمارلن برانڈو ہیروئن ماریہ شنائیڈر کو ریپ کا نشانہ بناتا ہے، محض ایک فلمی منظر نہیں بلکہ حقیقی ریپ تھا۔ برنارڈو کا کہنا ہے کہ یہ سین سکرپٹ میں نہیں تھا اور ماریہ اس کے متعلق بے خبر تھیں۔ ان کا کہنا تھا کہ یہ بات صرف انہیں اور برینڈن کو معلوم تھی کہ ماریہ کے ساتھ کیا ہونے والا ہے۔ برنارڈو نے بتایا کہ یہ برینڈن کی ہی تجویز تھی، جس کا مقصد اس سین کو حقیقی رنگ دینا تھا۔ برنارڈو کے مطابق ان کا اپنا بھی یہی خیال تھا کہ اس صورت میں ماریہ ایک فلمی ایکٹر کی بجائے ایک حقیقی لڑکی کے تاثرات دیں گی۔واضح رہے کہ مذکورہ سین کا شمار پہلے ہی فلمی تاریخ کے بیہودہ ترین مناظر میں ہوتا ہے، لیکن اس انکشاف نے اس کی سنگینی میں ناقابل تصور اضافہ کردیا ہے۔ دنیا بھر کے فلمی شائقین اس انکشاف پر شدید غم و غصے کا اظہار کررہے ہیں۔ انٹرنیٹ صارفین کی بہت بڑی تعداد کا کہنا ہے کہ انہوں نے اس بات کا عہد کرلیا ہے کہ آئندہ برنارڈو اور برینڈن کی فلم پر نظر بھی نہیں ڈالیں گے۔

About MH Kazmi

Journalism is not something we are earning, it is the treasure that we have to save for our generations. Strong believer of constructive role of Journalism in future world. for comments and News yesurdu@gmail.com 03128594276

Connect

Follow on Twitter Connect on Facebook View all Posts Visit Website