اسلام آباد: وزیراعظم نواز شریف کے داماد اور مسلم لیگ (ن) کے رہنما کیپٹن (ر) صفدر نے کہا ہے کہ پورا ملک ہی اپنے لیڈر کے زیر کفالت ہوتا ہے۔
The entire country is governed by its leader, Captain (R) Safdar
اپنی اہلیہ اور وزیراعظم کی بیٹی مریم نواز کی جے آئی ٹی میں پیشی کے موقع پر جوڈیشل اکیڈمی کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کیپٹن (ر) صفدر نے کہا کہ ہم راہ حق پر ہیں اور پاکستان کو آگے لیکر جانا چاہتے ہیں، اسی لیے صرف ملک کی خاطر زیادتیاں برداشت کررہے ہیں۔ اپنی اہلیہ مریم نواز کی کفالت سے متعلق ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ پورا پاکستان ہی اپنے لیڈر کے زیر کفالت ہوتا ہے۔ آج اس گھر کی بیٹی پیش ہوئی جس کے دادا کا بھی احتساب ہوا اور اب اس کے والد کا احتساب ہورہا ہے جب کہ عمران خان نے تو اپنی بیٹی تک کو نہیں اپنایا۔ کیپٹن (ر) صفدر کا کہنا تھا کہ نوازشریف کو اللہ نے ہر میدان میں سرخرو کیا ہے، یہ مشکل وقت ضرور ہے مگر نوازشریف کے ہاتھ صاف ہیں۔