counter easy hit

نیوزیلینڈ کے خلاف پوری بھارتی کرکٹ ٹیم تاریخ کے کم ترین اسکور پر آؤٹ ،

ہیملٹن(ویب ڈیسک ) کپتان ویرات کوہلی کے بغیر نیوزی لینڈ کے خلاف 5 میچز کی سیریز کے چوتھے میچ میں بھارتی ٹیم صرف 92 رنز پر ڈھیر ہوگئی۔تفصیلات کے مطابق روہت شرما کی قیادت میں بھارتی ٹیم نے میزبان ٹیم کی جانب سے بیٹنگ کی دعوت کے بعد بیٹنگ شروع کی تو پوری بھارتی


ٹیم صرف 92 رنز بناسکی۔دسویں نمبر پر بیٹںگ کے لیے آنے والے یزوندرا چاہل سب سے زیادہ 18 رنز بنانے میں کامیاب ہوئے اور ناٹ آو¿ٹ رہے جب کہ 7 بلے باز ڈبل فیگر میں بھی شامل نہ ہوسکے۔کپتان روہت شرما 7، شیکر دھاون 13، ہاردک پانڈیا 16، کلدیپ یادیو 15 اور شبمن گل 9 رنز بنا کر آو¿ٹ ہوئے جب کہ کیدر یادیو اور بھونیشور کمار ایک ایک اور امباتی رائیڈو اور دنیش کارتھ بغیر کوئی رنز بنائے آو¿ٹ ہوئے۔نیوزی لینڈ کی جانب سے ٹرینٹ بولٹ نے شاندار بولنگ کا مظاہرہ کرتے ہوئے 5 وکٹیں حاصل کیں، کولن گرینڈہوم نے 3، ٹوڈ ایسٹل اور جیمز نیشام نے ایک ایک کھلاڑی کو آو¿ٹ کیا۔