لیور پول: یورپیئن چیمپئنز لیگ کے اہم سیمی فائنل میں ہوم گراؤنڈ پر محمد صلاح نے روما کے خلاف بہترین کارکردگی دکھا کر ٹیم کو فائنل میں پہنچا دیا۔
یورپیئن چیمپئنز لیگ کے پہلے سیمی فائنل میں لیور پول اور اٹلی کے کلب روما کے درمیان دلچسپ اور سنسنی خیز مقابلہ دیکھنے میں آیا، جہاں پہلے ہاف میں لیور پول کو دو صفر کی برتری حاصل رہی۔
کھیل کے پہلے ہاف کے سینتیس ویں منٹ میں لیور پول کے محمد صالح نے گول کرکے ٹیم کو برتری دلادی۔ پہلے ہاف کے آخری لمحات میں محمد صلٰوة نے گول کرکے لیور پول کی برتری دگنی کردی۔
مصری فٹبالر محمد صلاح نے ایک بار پھر اپنے شاندار کھیل سے مداحوں کے دل جیت لیے اور اسٹیڈیم محمد صلاح میڈ فار لیور پول کے نعروں سے گونجنے لگا۔
مانچسٹر کے خلاف کامیابی:
اس سے قبل کوارٹر فائنل کے دوسرے مرحلے میں لیور پول نے مانچسٹر سٹی کے خلاف اس کے ہوم گراونڈ پر 1۔2 سے کامیابی کے بعد 1۔5 کی مجموعی برتری سے سیمی فائنل کوالیفائی کیا۔ پہلے مرحلے کے میچ میں مانچسٹر سٹی کو 0۔3 سے شکست کا سامنا کرنا پڑا تھا اور دوسری ناکامی کے نتیجے میں لیگ میں اس کا سفر بھی اختتام کو پہنچ گیا۔
مانچسٹر سٹی کے نوجوان کھلاڑی گیبریئل جیسس دوسرے ہی منٹ میں گول کردیا اور یہ برتری پہلے ہاف کے بعد دوسرے ہاف میں بھی 11 منٹ تک برقرار رہی حتیٰ کہ محمد صلاح نے گول کرکے میچ برابر کردیا۔ ان فٹ ہونے کی وجہ سے صلاح لیور پول کی جانب سے انگلش پریمیئر لیگ کا گزشتہ میچ نہیں کھیل سکے تھے اور ایورٹن کے خلاف میچ بغیر گول کے برابر رہا تھا۔ مانچسٹر سٹی کے خلاف بھی وہ اپنے رنگ میں نظر نہیں آئے تاہم موقع ملتے ہی انہوں نے میچ کا اہم ترین گول کرکے اپنی موجودگی کا ثبوت دے دیا۔
لیور پول کے روبرٹو فرمینو نے دوسرا گول کرکے سیمی فائنل تک رسائی پر مہر ثبت کی۔ مانچسٹر سٹی کے لئے مزید 5 گول کرنا ہی اسے سیمی فائنل میں پہنچا سکتا تھا جو کسی صورت ممکن نہیں ہو سکتا تھا اور یہ میچ ایک مرتبہ پھر لیور پول کے نام رہا اور اسے سیمی فائنل تک رسائی کا اعزاز بھی مل گیا۔ پریمیئر لیگ کی سب سے کامیاب ٹیم مانچسٹر سٹی کو اب اس سیزن میں صرف پریمیئر لیگ ٹرافی پر ہی اکتفا کرنا ہوگا