برسلز….یورپی یونین اور ترکی کے درمیان پناہ گزینوں کے بحران کے معاہدے پر آج سے عمل درآمد شروع ہو گیا ۔
ترکی اور یورپی یونین کے درمیان 2روز قبل برسلز میں معاہدہ ہوا تھا ۔معاہدے کے تحت اگر یونان پہنچنے والے پناہ گزین وہاں پناہ کی درخواست دائر نہ کریں یا ان کی درخواست مسترد ہو جائے تو انھیں واپس ترکی بھیجا جا ئے گا۔معاہدے میں کہا گیا ہے کہ ہر شامی شہری جسے ترکی واپس بھیجا جائے گا۔ اس کے بدلے ترکی میں پہلے سے موجود ایک شامی شہری کو یورپی یونین میں بسایا جائے گا۔پناہ گزینوں کے بارے میں معاہدہ نافذالعمل ہو گیا ہے تاہم اب بھی معاہدے سے متعلق کئی شکوک و شبہات قائم ہیں۔ ایمنسٹی انٹرنیشنل سمیت عالمی تنظیموں نے معاہدے پر تحفظات کا اظہار کیا ہے جبکہ یورپ کے مختلف شہروں میں معاہدے کے خلاف مظاہرے ہوئے ہیں۔