counter easy hit

الزامات کو ثبوت قرار دینے والی تحریک انصاف عدالت جا کر خاموش کیوں ہو گئی؟ (ن) لیگ

The evidence against the movement was not just silent, going to court? N

The evidence against the movement was not just silent, going to court? N

پاکستان مسلم لیگ (ن) کے رہنماؤں نے سوال اٹھایا ہے کہ پاناما لیکس کے معاملے پر الزامات کو ثبوت قرار دینے والی پی ٹی آئی عدالت جا کر خاموش کیوں ہو گئی؟ عمران خان غلط بیانی پر شرمندگی کا اظہار کریں۔

اسلام آباد:  پاکستان مسلم لیگ (ن) کے رہنماؤں نے کہا ہے کہ عمران خان کنٹینرز پر چڑھ کر کہتے رہے کہ ان کے پاس وزیر اعظم کیخلاف الزامات نہیں بلکہ ثبوت ہیں۔ لیکن آج ان کے وکلاء نے سپریم کورٹ کے روبرو کہہ دیا ہے کہ ان کے پاس کوئی ثبوت نہیں ہیں۔ اگر ان کے پاس پاناما لیکس کے حوالے سے کوئی ثبوت ہی نہیں، تو قوم کا وقت کیوں ضائع کیا گیا؟
اسلام آباد میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے مسلم لیگ (ن) کے رہنماء دانیال عزیز نے کہا کہ سپریم کورٹ میں شواہد درکار ہوتے ہیں لیکن تحریک انصاف کے وکیل حامد خان کہتے ہیں کہ ان کے پاس کوئی ثبوت نہیں ہیں۔ محمود الرشید نے 2014ء میں چوبیس جائیدادوں کا دعویٰ کیا تھا۔ آج ان کو عدالت میں کیوں پیش نہیں کیا گیا؟ سب کو پتہ ہے وزیر اعظم کا نام پاناما لیکس میں نہیں ہے۔ آج جھوٹ بولنے والوں کے سر شرم سے جھک جانے چاہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ مختلف چینلز پر وزیر اعظم کے بچوں کے بیانات میں تضاد بتایا گیا اور ویڈیوز کو مرضی سے کاٹ کاٹ کر من گھڑت کہانیاں بنائی گئیں۔
اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے لیگی رہنماء محمد زبیر نے کہا کہ وزیراعظم کے تینوں بچوں سے متعلق موقف پر قائم ہیں۔ ن لیگ کے پاس وہ تمام شواہد ہیں جو عدالت نے طلب کئے۔ آج تمام دستاویزات عدالت میں جمع کر وا دیں ہیں۔ اگلے منگل تک سپورٹنگ دستاویزات بھی جمع کر وا دیں گے۔ محمد زبیر نے کہا کہ کیس عدالت میں چلا گیا، چیئرمین تحریک اںصاف اب سیاست چھوڑ کر شواہد پر آ جائیں۔ عمران خان پہلے کہتے تھے کہ الزامات نہیں ثبوت ہیں لیکن اب ان کے وکلاء نے اعتراف کیا ہے کہ ان کے پاس دستاویزات ہی نہیں ہیں۔ اگر ان میں تھوڑی سی تہذیب ہو تو غلط بیانی پر اظہار شرمندگی کریں۔

 

About MH Kazmi

Journalism is not something we are earning, it is the treasure that we have to save for our generations. Strong believer of constructive role of Journalism in future world. for comments and News yesurdu@gmail.com 03128594276

Connect

Follow on Twitter Connect on Facebook View all Posts Visit Website