اسلام آباد (نیوز ڈیسک ) پاکستان مسلم لیگ ن کی رہنما مریم نواز نے بھی وزیراعظم عمرابن خان کے ایران میں دئیے گئے بیان پر تنقید کی ہے۔ پاکستان مسلم لیگ ن کی رہنما مریم نواز کا کہنا ہے کہ وزیراعظم نے غیر ملک میں پاکستان کی شہرت کو نقصان پہنچایا۔کسی غیر ملکی رہنما کے ساتھ بیٹھ کر اس طرح کی گفتگو کی سفارتی تاریخ میں مثال نہیں ملتی۔تصور کریں ایرانی رہنما کیا سوچ رہے ہوں گے’ ملک کی سیاسی تاریخ میں آج تک کسی نے ایسا نہیں کیا۔ غیر ملکی قیادت کے سامنے ایسے بیان سے ملک کی بدنامی ہوئی۔
خیال رہے وزیراعظم عمران خان نے ایران کا دورہ کیا تھا ۔تہران میں ایرانی صدر حسن روحانی کے ہمراہ مشترکہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے عمران خان نے کہا کہ ہم جانتے ہیں کہ ایران نے بھی دہشتگردی کا سامنا کیا ہے، ایران ان گروپس کی وجہ سے متاثر ہوا جو پاکستان کے اندر سے آپریٹ ہوتے رہاے۔سوشل میڈیا پر لوگوں نے وزیراعظم عمران خان کے بیان کو پاکستان مخالف بیان قرار دیا ہے۔سوشل میڈیا صارفین نے ایرانی صدر کے ہمراہ وزیراعظم عمران خان کے بیان کو انتہائی متنازع بیان کہا ہے ۔ سینئر صحافی طلعت حسین نے بھی وزیراعظم عمران خان کے بیان پر ٹویٹ کیا ہے۔ وزیراعظم عمران خان نے کہا کہ میرے دورہ ایران کا مقصد دہشتگردی کا مسئلہ بھی ہے۔دہشتگردی کی وجہ سے دونوں ممالک میں دوریاں پیدا ہوئیں۔ لیکن اب دونوں ممالک کو فاصلوں کو ختم کرنا چاہیے۔ پاکستان نے دہشتگردی کی جنگ میں 70ہزار جانیں قربان کی ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ہم پاکستان میں انقلاب لا رہے ہیں جس کا نام نیا پاکستان ہے۔ مزید برآں وزیراعظم عمران خان اور ایرانی صدر حسن روحانی نے مشترکہ پریس کانفرنس کی۔ اس موقع پر ایرانی صدر حسن روحانی نے کہا کہ دونوں ممالک کے تعلقات دیرینہ، ثقافتی اور مذہبی ہیں، وزیر اعظمپاکستان اور وفد کی آمد کے مشکور ہیں۔