آپ کا چہرہ آپ کی شخصیت کے بارے میں بہت کچھ بولتا ہے! عام طور پر دنیا میں ہر شخص کا چہرہ ایک جیسا نہیں ہوتا٬ کچھ لوگ گول چہرے کے مالک ہوتے ہیں تو کچھ بیضوی٬ لمبے یا پھر کچھ افراد چوکور چہرہ رکھتے ہیں- چہرے کی مختلف اشکال انسان کے کردار اور اس کی شخصیت کے بارے میں آگاہ کرتی ہیں- چہرہ شناس چہروں کی مختلف اشکال اور ان کی شخصیت و کردار کے بارے میں کیا بتاتے ہیں؟ آئیے جانتے ہیں-
بیضوی چہرہ
بیضوی شکل کے چہرے کے مالک افراد اس بات سے بخوبی واقف ہوتے ہیں کہ انہیں کس وقت کیا کہنا ہے؟ دوسرے الفاظ میں کہیں تو یہ لوگ موقع کی مناسبت سے بات کرنا جانتے ہیں- اس کے علاوہ بیضوی چہرہ رکھنے والے افراد بات کرتے ہوئے انتہائی محتاط رویہ اختیار کرتے ہیں تاکہ کوئی ان کے بارے میں غلط رائے قائم نہ کرلیں- تاہم ایسے لوگ بہت جلد دوسروں کو اپنا دوست بنا لیتے ہیں-
ہیرا نما یا تکونہ چہرہ
اس مخصوص چہرے کے مالک افراد ہر معاملے میں مرکزی کردار ادا کرنا چاہتے ہیں اور ساتھ ہی زندگی کے ہر شعبے میں کامیابی حاصل کرنا چاہتے ہیں- اس کے علاوہ یہ لوگ یہ بھی خواہش رکھتے ہیں کہ ہر کوئی ان کی بات غور سے سنے-
گول چہرہ –
گول چہرہ رکھنے والے افراد مہربان اور رحمدل ہوتے ہیں اور ہمیشہ دوسروں کی مدد کرنے کے معاملے میں بڑھ چڑھ کر حصہ لیتے دکھائی دیتے ہیں- تاہم ایسے افراد میں خودپرست لوگوں کو بھی متاثر کرتے ہیں لیکن انہیں رشتوں سے وابستہ توقعات حاصل نہیں ہوتیں- اسی لیے ایسے لوگوں کو چاہیے کہ ایک حد میں رہ کر کسی کی مدد کریں اور غیر ضروری مدد سے گریز کریں-
چوکور جہرہ –
اس چہرے کے مالک افراد عقلمند٬ تیز طرار اور تجزیاتی ہوتے ہیں- یہ لوگ بڑے اور اہم کام کرنے کی صلاحیت رکھتے ہیں اور بڑے بڑے کام ہی حاصل بھی کرنا چاہتے ہیں جبکہ ان کی قوتِ برداشت بھی عام انسانوں کے مقابلے میں کئی زیادہ ہوتی ہے-
دل نما چہرہ
ایسے افراد جن کا چہرہ دل کی شکل کا ہوتا ہے اندرونی طور پر ناقابلِ یقین حد تک مضبوط ہوتے ہیں- یہ اپنے مقصد کے حصول کے لیے ایڑھی چوٹی کا زور لگا دیتے ہیں- یہ آگے بڑھنے اور بڑھانے والے ہوتے ہیں اور ایک تخلیقی ذہن رکھتے ہیں- تاہم ان کی اندرونی طاقت کا تعلق ان کی قوتِ برداشت سے نہیں ہوتا-
لمبا چہرہ
یہ لوگ ہر چیز کا تفصیلی جائزہ لیتے ہیں اور ہر کام کو اپنے طریقے سے کرنا چاہتے ہیں- ایسے لوگ ہر کام کو بہترین انداز میں سرانجام دینے کی صلاحیت رکھتے ہیں- اس کے علاوہ یہ لوگ بہت کم الفاظ میں اپنی پوری بات کو بہترین انداز میں سمجھانے کا ہنر بھی رکھتے ہیں- تاہم اگر کوئی ان کے لفظوں کا غلط مطلب نکالے تو تیزی سے اس کا ردِعمل ظاہر کرتے ہیں-