اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک) پاکستان مسلم لیگ (ن) اور پیپلز پارٹی نے سابق وزیراعظم نواز شریف اورسابق صدرآصف علی زرداری کے درمیان رابطوں کی تردید کر دی ہے،، آج میڈیا یہ خبریں اچانک گردش کرنے لگیں تھیں کہ پیپلز پارٹی اور مسلم لیگ ن کے بڑوں کا رابطہ ہوا ہے،، جسے خفیہ رکھا گیا ہے ،، پاکستان مسلم لیگ (ن) اور پیپلز پارٹی نے سابق وزیراعظم نواز شریف اورسابق صدرآصف علی زرداری کے درمیان رابطوں کی تردید کر دی ہے،،نجی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق پیپلز پارٹی کے رہنما فرحت اللہ بابر کا وضاحتی بیان میں کہنا تھا کہ نواز شریف اور آصف زرداری کے درمیان کوئی ٹیلیفونک بات چیت نہیں ہوئی،، اس حوالے سے جتنی بھی خبریں آئی ہیں وہ بے بنیاد ہیں ،، ایسی من گھڑت باتوں سے کوئی فرق نہین پڑتا ،، اس کے علاوہ فودری جانب ترجمان مسلم لیگ (ن) مریم اورنگزیب نے بھی نواز شریف اور آصف زرداری کے درمیان رابطوں سے متعلق خبر کو غلط قرار دیتے ہوئے میڈیا سے درخواست کی کہ قیاس آرائی پر مبنی خبروں سے گریز کیا جائے،، اور کہا کہ ایسی خبریں پھیلانے مخالفوں کی سازش ہے تاکہ اپوزیشن میں پھوٹ ڈالی جا سکے ،، یاد رہے کہ گزشتہ روز بھی پارلیمنٹ میں صحافیوں نے سابق صدر آصف زرداری سے نواز شریف سے ملاقات کے امکان کا سوال کیا تھا جس پر انہوں نے کہا تھا کہ ’آپ کہہ دیں، کرا دیں، جو آپ کا حکم ہو،، اور آج بھی یہ خبر گردش کر رہی تھی کہ نواز شریف اور زردای کا رابطہ ہوا ہے ،،