counter easy hit

کراچی میں عمارت کی لفٹ سےگرکر بچہ جاں بحق

The Falling from building elevator child kills in Karachi

The Falling from building elevator child kills in Karachi

کراچی کے علاقے صدرمیں عمارت کی لفٹ سےگرکر12سالہ بچہ جاں بحق ہوگیا ۔ مقامی افراد کے مطابق لفٹ میں کافی دنوں سے خرابی تھی ،لفٹ کا دروازہ کھل گیا تھا لیکن لفٹ موجود نہیں تھی۔

شہر کے معروف علاقے صدر میں واقع ایک رہائشی عمارت کی لفٹ سے گرکرایک بچہ چل بسا، رہائشیوں کا کہنا ہے کہ عمارت کی 4 میں سے 3 لفٹیں خراب ہیں جبکہ چوتھی لفٹ حادثے کا باعث بن گئی۔پولیس کا کہنا ہے کہ12سال کےبچے نےدروازہ کھولاتولفٹ نہیں تھی۔بچہ لفٹ کی خالی جگہ سے نیچے آگرا۔اپارٹمنٹ کی انتظامیہ کو تھانے میں طلب کرلیا گیا ہے۔پولیس کے مطابق رہائشیوں نے انتظامیہ کے خلاف شکایت کی ہے۔تین ماہ پہلے بھی اسی طرح کا واقعہ پیش آیا تھا ۔

About MH Kazmi

Journalism is not something we are earning, it is the treasure that we have to save for our generations. Strong believer of constructive role of Journalism in future world. for comments and News yesurdu@gmail.com 03128594276

Connect

Follow on Twitter Connect on Facebook View all Posts Visit Website