counter easy hit

معروف اداکارہ نے طلاق کی ایسی وجہ بتادی کہ مداح ہکا بکا رہ گئے

ممبئی (ویب ڈیسک ) بھارتی ڈراموں کی اداکارہ پریا بھتیجا نے اپنے شوہر سے طلاق لے لی ۔ اداکارہ نے الزام عائد کیا ہے کہ انہیں گھریلو تشدد کا سامنا تھا جس کی وجہ سے انہوں نے اپنے دوسرے شوہر سے علیحدگی کا فیصلہ کیا۔ اداکارہ نے کہا کہ ان کا دوسرے خاوند نے انہیں ممبئی کے ٹکٹ کے طور پر استعمال کیا۔ کچھ عرصہ پہلے بمبئی ٹائمز نے ایک خبر میں دعویٰ کیا تھا کہ اداکارہ پریا بھتیجا اور ان کے دوسرے شوہر کول جیت سلوجا ایک سال سے الگ رہ رہے ہیں ۔ رپورٹ میں کہا گیا تھا کہ شادی کے صرف 6 ماہ بعد ہی مسائل شروع ہوگئے تھے ۔ کول جیت معاملات کو درست کرنے کیلئے ممبئی بھی شفٹ ہوگئے تھے لیکن معاملات میں زیادہ خرابی آگئی اور دونوں نے چھوٹی چھوٹی باتوں پر جھگڑنا شروع کردیا۔ بمبئی ٹائمز کی خبر کے حوالے سے تصدیق کیلئے جب سپاٹ بوائے میگزین نے پریا بھتیجا سے رابطہ کیا تو انہوں نے اس کی تصدیق کی ۔ اداکارہ نے کہا کہ دو بار طلاق ہونا کسی لڑکی کیلئے کتنا افسوسناک ہوسکتا ہے اس کا اندازہ بھی نہیں کیا جاسکتا ،میں ایک فیری ٹیل شادی چاہتی تھی اسی لیے جتن شاہ سے طلاق کے بعد میں نے دوبارہ شادی کا فیصلہ کیا ، پہلی طلاق کے بعد لو میرج سے میرا بھروسہ اٹھ گیا تھا اسی لیے میں نے ارینج میرج کی ، مجھے امید تھی کہ چیزیں ٹھیک ہوجائیں گی اور اس کیلئے میں اپنے کیریئر کو روک کر رائے پور شفٹ ہونے کو بھی تیار تھی ۔ اداکارہ نے بتایا کہ وہ اپنے شوہر کے گھر رائے پور شفٹ ہوگئیں لیکن کول جیت ممبئی منتقل ہونا چاہتا تھا، میں نے اپنے شوہر کو کیریئر بنانے میں ہر ممکن مدد کی لیکن اس نے ہماری شادی کے حوالے سے کبھی سنجیدگی کا مظاہرہ نہیں کیا ، درحقیقت میں تو اس کیلئے ممبئی کا ٹکٹ تھی۔ اداکارہ نے طلاق کی وجہ گھریلو تشدد کو قرار دیا اور کہا کہ ایک بار تو معاملہ اس حد تک بڑھ گیا تھا کہ انہیں اپنے شوہر کے خلاف پولیس کو شکایت کرنا پڑ گئی تھی۔ میرے شوہر کی ایک اور بھی زندگی تھی جو میرے اہلخانہ اور مجھ سے پوشیدہ تھی جس کا ہمیں بعد میں پتا چلا ۔خیال رہے کہ ٹی وی اداکارہ پریا بھتیجا کی پہلی شادی 2009 میں اداکار جتن شاہ کے ساتھ ہوئی تھی تاہم دونوں کی 2011 میں علیحدگی ہوگئی تھی۔ پہلے شوہر سے علیحدگی کے لگ بھگ 6 سال بعد پریا بھتیجا نے “22 مئی 2017 کو کول جیت سلوجا کے ساتھ دوسری شادی کی تھی اور یہ شادی بھی کامیاب نہیں رہ سکی۔

About MH Kazmi

Journalism is not something we are earning, it is the treasure that we have to save for our generations. Strong believer of constructive role of Journalism in future world. for comments and News yesurdu@gmail.com 03128594276

Connect

Follow on Twitter Connect on Facebook View all Posts Visit Website