پیرس……فرانس کے مشہور شیف کو اپنے ہی ریستوران کے اردگرد لگے درخت کاٹنے پر ایک لاکھ یور و کا جرمانہ عائد کر دیا گیا۔پیرس میں ہونے والی ماحولیاتی کانفرنس میں عالمی رہنماؤں کے لیے کھانے تیار کرنے والے فرانس کے مشہور شیف مارک ویریٹ نے سات ہزار مربع میٹر پر پھیلے ہوئے جنگل میں وہ درخت کاٹ دیے جنھیں محفوظ شمار کیے جانے والے درختوں کی فہرست میں رکھا گیا تھا۔عدالت میں بتایا کہ انھوں نے اس زمین کو بھی خشک کرایا جس میں نمی پائی جاتی تھی۔عدالت نے جرمانے کے ساتھ ساتھ تین ماہ کے اندر اندر اس زمین کو پرانی صورت میں بحال کرنے کا بھی حکم دیا گیا ہے جس کی نمی کو انھوں نے خشک کرایا تھا۔
مسٹر ویریٹ کو بہتر کارکردی پر دو مرتبہ میشلِن سٹار بھی مل چکا ہے ۔مگر قانون شکنی کے پیش نظر عدالت نے انکی شہرت نظر انداز کر دیا۔