اسلام آباد( ویب ڈیسک )عالمی تحقیقاتی ادارے ریسٹیڈانرجی نے کہاہے کہ پاکستان کے سمندر میں تیل اور گیس کے بڑے ذخائر کی دیافت متوقع ہے ۔تفصیلات کے مطابق عالمی تحقیقاتی ادارے نے کہاہے کہ کیکڑا ویل کے مقام سے ڈیڑھ ارب بیرل کے برابر خام تیل اور گیس دریافت ہونے کا امکان ہے ۔ رپورٹ میں کہا گیاہے کہ تیل اور گیس کی دیگر دو بڑی دریافتیں میکسیکو اور برازیل میں ہونے کا امکان ہے جبکہ تیسری بڑی دریافت سے پاکستان کے سمندر سے ممکنہ طور ہو سکتی ہے ۔پاکستان کے سمندر میں تیل اور گیس کی دریافت کیلئے ای این آئی کمپنی کوششیں جاری رکھے ہوئے ہے ۔ یاد رہے کہ وزیراعظم عمران خان نے بھی صحافیوں کے ساتھ ملاقات میں یہ خوشخبری سنا ئی تھی کہ جلد ہی پاکستان کے سمندر سے گیس اور تیل کے ذخائر ملنے کا امکان ہے اور اب عالمی تحقیقاتی ادارے نے بھی اسی قسم کا امکان ظاہرکر دیاہے۔ذرائع کا کہناہے کہ وزیراعظم عمران خان سمندر میں تیل اور گیس کے ذخائر دریافت سے متعلق دس سے 15 اپریل کے درمیان قوم سے خطاب کرتے ہوئے باقاعدہ اعلان کر سکتے ہیں ۔سمندر میں معدنیات کی تلاش میں پاکستان نیوی نے بھی اپنا کلیدی کرادار ادا کیاہے ۔دوسری جانب ایک اور خبر کے مطابق وزیراعظم عمران خان نے کہا ہے کہ سی پیک منصوبہ نہ صرف حکومت کی اولین ترجیحات میں شامل ہے بلکہ ہم اس منصوبے کا دائرہ کار مزید وسیع کرنا چاہتے ہیں تاکہ دیگر ممالک بھی اس اہم منصوبے کا حصہ بنیں اور خطے میں تعمیر و ترقی کا نیا باب روشن ہو‘، غربت کے خاتمہ، زراعت اور سائنس و ٹیکنا لوجی کے شعبوں میں چین کے کامیاب تجربے سے استفادہ کریں گے۔ وہ جمعرات کو دورہ چین کے حوالے سے اعلیٰ سطحی اجلاس کی صدارت کر رہے تھے۔ دریں اثناء عمران خان سے پاکستان میں سی پیک اور دیگر منصوبوں پر کام کرنے والی صف اول کی 15 چینی کمپنیوں کے نمائندوں کے وفد نے ملاقات کی