اسلام آباد(ویب ڈیسک) معروف صحافی ڈاکٹر شاہد مسعود نے دعویٰ کیا ہے کہ ساری اپوزیشن تو ڈبر دھوس ہونے ہی والی ہے لیکن پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے بہت سے بڑے لوگ بھی گرفتار ہونے والے ہیں۔ تفصیلات کے مطابق ڈی جی نیب کے گزشتہ روز ہونے والے انٹرویو نے نہ صرف اپوزیشن بلکہ حکومتی حلقوں میں بھی کھلبلی مچا رکھی ہے۔ ڈی جی نیب شہزاد سلیم نے انٹرویو دیتے ہوئے ضرورت پڑنے پرچوہدری برادران کو بھی حراست میں لینے کا عندیہ دے دیا۔ وہ نجی ٹی وی کو انٹرویو دے رہے تھے ۔انکا کہنا تھا کہ عبدالعلیم خان کاکیس چل رہا ہےاور معمول کےردھم کے مطابق چل رہا ہے۔ عبدالعلیم خان کےکیس میں بیرون ملک کچھ کاغذات آنےہیں وہ آجائیں گےفیصلہ ہوجائے گا۔انہوں نے یہ بھی کہا کہ جس کے خلاف ثبوت آتے ہیں اس کو گرفتار کرتے ہیں ، بغیر کسی ثبوت کے کسی کو گرفتار نہیں کیا جاتا۔ ڈی جی نیب شہزاد سلیم کا کہنا تھا کہ کسی کیس میں ضرورت پڑی تو چودھری برادران ،مونس الہیٰ کوحراست میں لیں گے اس پر تبصرہ کرتے ہوئے ڈاکٹر شاہد مسعود نے انکشاف کیا ہے کہ آنے والے دنوں میں صرف اپوزیشن ہی نہیں بلکہ پاکستان تحریک انصاف کے بھی بہت سے لوگ پکڑے جانے والے ہیں جن میں علیم خان اور دیگر لوگ شامل ہیں۔انکا کہنا تھا کہ ابھی ہمیں انتظار کرنا ہوگا جو قصور وار ہوگا وہ پکڑا جائے گا اور جو نہیں ہوگا وہ نہیں پکڑا جائے گا۔انکا مزید کہنا تھا کہ ڈی جی نیب کے خلاف پراپیگنڈا کرنے والے سن لیں کہ اگر انکی ڈگری جعلی نکل بھی آئے تو احتساب کا عمل نہیں رکے گا۔