لاہور (ویب ڈیسک) معروف صحافی سلمان غنی کا کہنا ہے کہ مسلم لیگ (ق) کے رہنما پرویز الہٰی پیپلزپارٹی کے ساتھ رابطے میں ہیں، ویڈیوجن مقاصد کے تحت لیک ہوئی ہے وہ مقاصد ضرور پورے ہونگے ۔
نجی ٹی وی کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے سلمان غنی نے کہا کہ عثمان بزدار ایک کمزور وزیر اعلیٰ ہیں اور تحریک انصاف کو ایک کریڈٹ جاتاہے کہ تحریک انصاف کے وزراءبا اختیارہیں۔ ا س وقت ق لیگ کی دس پنجاب اسمبلی میں نشستیں ہیں اور پانچ قومی اسمبلی میں ہیں ، اس لئے اب وہ نئے سرے سے گفت و شنید کرنا چاہتے ہیں۔ انہوں نے کہا چودھری پرویز الہٰی کا پیپلز پارٹی سے بھی رابطہ ہے اور میڈیا سے بھی رابطہ ہے اور وہ رابطہ رکھتے ہیں، ویڈیوچارلوگوں میں سے کسی ایک نے لیک کی ہے اور جن مقاصد کے تحت ہوئی ہے وہ مقاصد پورے ہوں گے ، چودھری صاحبان کے گھر سے ویڈیو اس طرح لیک نہیں ہوسکتی ۔انہوں نے کہا کہ پنجاب گورنر اور وزیر اعلیٰ کے درمیان کام تقسیم کیا گیاہے ، پنجاب میں طاقتور وزیر اعلیٰ ہوتا تو پنجاب میں تحریک انصاف بہت مضبوط ہوتی ، عمران خان نے ایک ایسے شخص کو وزیر اعلیٰ بنایا ہے جو ہر معاملے میں عمران خان کی طرف دیکھتاہے ۔