counter easy hit

خودکشی کی ویڈیو دیکھ کر وزیراعظم ذہنی دباؤ کا شکار، اگر اب بھی سعودی عرب سے کچھ نہ ملا تو پھر۔۔۔ معروف صحافی نے انکشاف کر دیا

لاہور(ویب ڈیسک) صحافی خاور گھمن نے کہاہے کہ وزیر اعظم عمران خان خود کشی کے بیان والا ٹی وی کلپ کے متواتر دکھائے جانے سے لگتاہے جذبات ہوگئے ہیں، اگر اب بھی وزیر اعظم کو سعودی عرب سے کچھ نہ ملا تو پھر اس طرف کارخ نہیں کریں گے ۔ نجی ٹی وی
نیوز چینل کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے صحافی خاور گھمن نے کہا کہ سعودی عرب خود دنیا سے بڑی بڑی سرمایہ کار کمپنیوں کوبلا رہاہے لیکن ہمارے پاس پیسہ ہی کوئی نہیں اس لئے ہم نے سعودی عرب جاکر کیا سرمایہ کاری کرنی ہے؟ انہوں نے کہا کہ پچھلے دس دن سے تمام ٹی وی چینلز عمران خان کا ایک ہی کلپ دکھا رہے ہیں کہ میں آئی ایم ایف کے پاس جانے سے بہتر ہے خود کشی کرلوں اور اس سے لگتا ہے کہ عمران خان بھی کچھ جذباتی ہوگئے ہیں اور چاہتے ہیں کہ سعودی عرب یا چین سے کچھ فائدہ حاصل ہوجائے ۔ انہوں نے کہا کہ امید کرنی چاہئے کہ وزیر اعظم ملک وقوم کی بہتری میں فیصلہ کریں گے اور اگر اب بھی عمران خان کو سعودی عر ب سے کچھ نہ ملا تو وہ پھر ادھر کا رخ نہیں کریں گے اور نہ ہی میڈیا ان کو سعودی عرب کا رخ کرنے دیگا ۔ دوسری جانب ایک خبر کے مطابق معروف صحافی و تجزیہ کار چوہدری غلام حسین نے دعویٰ کیا ہے کہ چند دنوں میں ایک آڈیو ٹیپ لیک ہونے جا رہی ہے جو تہلکہ مچا دے گی۔نجی ٹی وی کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے چوہدری غلام حسین نے کہا کہ اس سے قبل لاہور ہائیکورٹ کے جج جسٹس قیوم اور میاں شہباز شریف کے درمیان ہونے والی گفتگو کی ریکارڈ لیک ہوئی تھی جبکہ سیف الرحمان سمیت کی کال ریکارڈنگ سمیت اور بھی بہت سی آڈیو ریکارڈنگ لیک ہو چکی ہیں جن پر بڑے بڑے فیصلے ہوئے تھے۔ انہوں نے کہا کہ اب ان تمام آڈیو ریکارڈنگز سے بھی بڑی ایک ریکارڈنگ لیک ہونے جا رہی ہے جو کسی بھی وقت اور کسی بھی پروگرام میں آن ائیر کر دی جائے گی۔