لاہور (ویب ڈیسک)معروف تبصرہ نگار ایاز امیر کا کہنا ہے کہ ملک میں انتشار پھیلانے والوں کو آدھا جواب آسیہ بی بی کی رہائی کی صورت میں مل چکا ہے اور اس وقت سناٹا چھایا ہواہے ۔ تفصیلات کے مطابق
نجی ٹی وی کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے معروف تجزیہ کار ایاز امیر نے کہا کہ لیگی حکومت جیسی بھی تھی اس نے تین ہفتے میں فیض آباد دھرنے والوں کے سامنے گھٹنے نہیں ٹیکے تھے لیکن عمران حکومت نے تین دن میں ہی گھٹنے ٹیک دیے ۔ انہوں نے کہا کہ اس وقت کئی سوالیہ نشان ہیں البتہ جو انتشار پھیلانے والے تھے ان کو آدھا جوا ب مل چکاہے ، اور وہ آدھا جواب آسیہ بی بی کی رہائی کی شکل میں ہے ، اس کورہا کرکے اسلام آباد پہنچایا جا چکاہے اور سناٹا چھایا ہواہے ۔ انہوں نے کہا کہ پاک چین مشترکہ اعلامیہ کی تشریحات کا جھکا ﺅ چین کی طرف زیادہ ہے ، عمران خان کو کرپشن پر صرف ایک تقریر آتی ہے جو و ہ دھرنے سے لیکر اب تک کررہے ہیں اور چین میں بھی وزیر اعظم نے وہی تقریر کی ہے ۔ انہوں نے کہا کہ علم اس وقت مسلمان دنیا میں نہیں ہے ، ریاست مدینہ تو وہ ہے جو روشن خیال معاشرہ ہو اور آج کی ضرورتوں کے مطابق ہو۔انہوں نے کہا کہ عمران خان کی کئی باتوں کا ذکر نہیں کیا جا سکتا ، ہمارا معاشرہ پہلے ہی فرسودہ ہے جب ایسی باتیں کی جائیں گی تو پھر عام آدمی کوکیا پیغام جائے گا ؟ ان کی چائنہ جانے سے پہلے کی گئی تقریر کوسراہا گیا تھا ۔