اسلام آباد (ویب ڈیسک ) سابق وزیراعظم نواز شریف کو گذشتہ روز اسلام آباد ہائیکورٹ کے فیصلے کے تحت اڈیالہ جیل سے رہا کر دیا گیا جس کے بعد انہیں خصوصی طیارے سے لاہورلے جایا گیا۔ نواز شریف کی رہائی اور ان کی آئندہ کی حکمت عملی پر بات کرتے ہوئے سینئیر صحافی ڈاکٹر دانش نے کہ
کہ اطلاعات ایسی آ رہی ہیں کہ آصف علی زرداری علاج کے لیے ملک سے باہر لندن روانہ ہو جائیں گے جہاں وہ اپنا علاج کروائیں گے جبکہ پارٹی کے تمام فیصلے بلاول بھٹو زرداری کریں گے۔دوسری جانب نواز شریف کے بارے میں بھی کہا جارہا ہے کہ وہ اس مہینے کے آخر میں ہی ملک سے باہر چلے جائیں گے۔ ڈاکٹر دانش نے کہا کہ ایسی اطلاعات آ رہی ہیں، البتہ اپیل کا فیصلہ آنے تک کچھ کہا نہیں جا سکتا۔اد رہے کہ یاد رہے کہ سابق وزیراعظم نواز شریف ،،مریم نواز اور کیپٹن (ر) صفدر کو ایون فیلڈ ریفرنس کیس میں نیب عدالت نے سزا دی تھی جس کے تحت سابق وزیراعظم نواز شریف کو 11 اور ان کی صاحبزادی مریم نواز کو 8 جب کہ داماد کیپٹن (ر) صفدر کو ایک سال قید کی سزا سنائی گئی۔احتساب عدالت کے جج محمد بشیر نے فیصلے میں نوازشریف کو 80 لاکھ پاؤنڈ اور مریم نواز کو 20 لاکھ پاؤنڈ جُرمانہ بھی عائد کیا اور ایون فیلڈ اپارٹمنٹس کو ضبط کرنے کا بھی حکم دیا جب کہ عدالت نے کیپٹن (ر) صفدر پرکوئی جُرمانہ عائد نہیں کیا۔ تینوں مجرموں نے سزاؤں کے خلاف اسلام آباد ہائیکورٹ میں اپیلیں دائر کیں، جن کوسماعت کے لیے منظور کرتے ہوئے اسلام آباد ہائیکورٹ نے گذشتہ روز تینوں مجرموں کی سزا معطل کرنے اور انہیں رہا کرنے کا حکم دیاجبکہ تینوں قیدیوں کو 5،5 لاکھ روپے کے ضمانتی مچلکے بھی جمع کروانے کا حکم دیا گیا ۔ تینوں قیدیوں کو خصوصی طیارے کے ذریعے لاہور لایا گیا۔ اس موقع پر مسلم لیگ ن کے کارکنان کی ایک بڑی تعداد نے قائد کا استقبال کیا اور ان کے قافلے پر گُل پاشی کی۔