اسلام آباد (ویب ڈیسک )معروف تجزیہ کار مظہر عباس نے کہاہے کہ حکومت کے ساتھ این آر او ہویانہ ہو لیکن پیپلز پارٹی اور مسلم لیگ ن کے درمیان این آر او ہوچکاہے ، فواد چودھری کیلئے بہتر ہے کہ اپنی حکومت پر توجہ دیں۔نجی ٹی وی کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے مظہر عباسنے کہا کہ سندھ حکومت گرانے کی کوششیں کرتے کرتے ہوسکتا ہے کہ وفاقی حکومت اور پنجاب حکومت ہی خطرے میں پڑ جائے ، فواد چودھر ی کراچی گئے ہیں اور اپوزیشن کااتحاد بن گیا ہے ۔انہوں نے کہا کہ حکومت کے ساتھ این آر او ہویانہ ہو لیکن پیپلز پارٹی اور مسلم لیگ ن کے درمیان این آر او ہوچکاہے ، فواد چودھری کیلئے بہتر ہے کہ اپنی حکومت پر توجہ دیں ، اپوزیشن کے ساتھ اچھے تعلقات قائم کریں لیکن وہ جس قسم کی کوششیں کررہے ہیں ، ایسی کوششوں سے تحریک انصاف کے ہاتھ تو کچھ نہیں آئے گا لیکن نقصان ہو سکتا ہے ۔