لاہور (ویب ڈیسک ) پاکستان کے معروف صحافی چوہدری غلام حسین کا کہنا ہے کہ ایک شخص کی 5کروڑ کی زمین ملک ریاض نے 50 کروڑ میں خریدی۔رائیونڈ میں اس شخص کو الگ حصہ دیا جب کہ اس کے بیٹے کو 13کروڑ کی قیمتی گاڑی دی۔چوہدری غلام حسین کا کہنا تھا
کہ ملک ریاض نے کروڑوں روپے کی رشوت دی جب کہ بلاول ہاؤس بھی بلکل مفت میں بنایا۔اس کے بدلے میں ملک ریاض کو کئی ہزار ایکڑ زمین دی گئی۔بلاول ہاؤس کے متبادل کے طور پر ملک ریاض کودریائے جہلم کے قریب جگہ دی گئی۔اور پھر اس کے متبادل جگہ ملیر میں دی گئی۔خیال رہے اس پہلے ایک صحافی ضرار کھوڑو کا کہنا ہے کہملک ریاض کا کوئی کچھ نہیں بگاڑ سکتا۔ ملک ریاض جیسے آدمی پر ہاتھ ڈالنا آسان نہیں ہے، ایک ملک ریاض دس نواز شریف کھا سکتا ہے۔تفصیلات کے مطابق معروف صحافی ضرار کھوڑو کا بحریہ ٹاؤن میں ناجائز قبضوں سے متعلق گفتگو کرتے ہوئے کہنا ہے کہ ہر بڑے جرم کی بنیاد زمین اور ‘ زمین پر قبضہ’ ہوتی ہے۔بحریہ ٹاؤن کے معاملات میں صرف ملک ریاض ذمہ دار نہیں ہیں بلکہ انتظامیہ نے بھی ان کا بھر پور ساتھ دیا ہے۔اس معاملے میں اتنے لمبے نوٹ چلتے تھے کہ کیلکولیٹر کے زیرو ہی ختم ہو جائیں گے لیکن نوٹ ختم نہیں ہوں گے۔۔۔کراچی میں بہت ساری چیزیں ہیں جو قبضہ پر بنی ہوئی ہیں۔۔۔کراچی میں ایک بہت بڑا مدرسہ قبضے کی زمین پر بنا ہوا ہے لیکن اس کو کوئی ہاتھ نہیں لگا سکتا،،،ملک ریاض کم از کم سپریم کورٹ تو پہنچے ہیں۔ ضرار کھوڑو کا مزید کہنا تھا کہ ایک بات واضح ہے کہ اس میں کسی کے خلاف احتساب نہیں ہو گا اور آخر پر سمجھوتا کرنا پڑے گا کیونکہ ملک ریاض جیسے بڑے آدمی پر ہاتھ ڈالنا آسان نہیں ہے۔ایک ملک ریاض 10نواز شریف کو کھا سکتا ہے۔