counter easy hit

آج بھٹو زندہ ہوتے تو حاکم علی زرداری کو بے نظیر کا رشتہ مانگنے پر کیا کہتے؟ نامور شخصیت نے ناقابل یقین حقیقت سے پردہ اٹھا دیا

اسلام آباد (ویب ڈیسک)سابق صدر پرویز مشرف کی جماعت آل پاکستان مسلم لیگ کے سابق رہنما اور سینئر قانون دان احمد رضا قصوری نے ایسی بات کہہ دی ہے کہ سن کہ آصف علی زرداری بھی شدید غصے میں آ جائیں گے ۔ تفصیلات کے مطابق احمد رضا قصوری نے نجی ٹی وی نیوز کے پروگرام میں قانون دان احمد رضا قصوری نے خصوصی گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ میں ذوالفقار علی بھٹو کے بہت قریب تھا اور میں وہ واحد شخص تھا جسے بھٹو صاحب اپنے گھر میں ٹھہراتے تھے ، حاکم علی زرداری ہمارے آگے پیچھے گھومتے تھے ، ہم پیار سے انہیں’ ہاکو‘ کہتے تھے ۔ ان کا کہنا تھا کہ جس کے گھر میں بیٹیاں ہوتی ہیں ان کے گھر میں رشتے آنا معمول کی بات ہے تاہم اگر آج بھٹو زندہ ہوتے اور حاکم علی زرداری اپنے بیٹے آصف علی زرداری کا رشتہ لے کر چلے جاتے تو وہ آگے سے سے انہیں گالیاں نکالتے اور کہتے کہ تمہارے ذہن میں یہ کیسے آ گیا کہ تم اپنے بیٹے کا رشتہ میری بیٹی کیلئے لے کر آ گئے ہو ، یہ ذوالفقا ر علی بھٹو تھے ۔دوسری جانب ایک خبر کے مطابق پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے آج اپنی شادی کے متعلق پہلی بار بیان دیا ہے، جبکہ ان کے والد آصف زرداری اور محترمہ بے نظیر بھٹو کی شادی گھروالوں کی مرضی سے ہوئی تھی۔ آصف زرداری اور بینظیر بھٹو کی منگنی 29جولائی 1987ء کو لندن میں ہوئی، اس خبر کی دنیا کے تقریباً تمام ہی ذرائع ابلاغ میں نمایاں طور
پر تشہیر ہوئی۔ نیوز ویک، ٹائم میگزین، گارڈین، واشنگٹن پوسٹ، بی بی سی، امریکن ٹیلی ویژن جیسے سب ہی اداروں نے اس خبر کو ہاتھوں ہاتھ لیا، آصف زرداری اور بینظیر بھٹو کا رشتہ آصف زرداری کی والدہ ٹمی بخاری اور بینظیر بھٹو کی والدہ نصرت بھٹو نے طے کیا۔ منگنی کی تقریب لندن میں بینظیر بھٹو کی بہن صنم بھٹو کے فلیٹ میں ہوئی، منگنی کے تقریباً پانچ ماہ بعد 18دسمبر 1987ءکو آصف زرداری اور بینظیر بھٹو کی یادگار شادی کراچی میں ہوئی، نکاح اور شادی کا عوامی استقبالیہ لیاری کے ککری گراؤنڈ میں ہوا جہاں دولہا دلہن کے قریبی رشتے داروں کے علاوہ ہزاروں افراد نے شرکت کی۔ دلہن بینظیر بھٹو نے سونے کی کڑھائی والا سفید رنگ کا جوڑا پہنا جبکہ آصف زرداری نے کریم کلر کا کرتا شلوار اور سر پر روایتی بلوچی پگڑی پہنی تھی۔ آصف زرداری نے بینظیر بھٹو کو دل کے نشان والی انگوٹھی تحفے میں دی تھی، بے نظیر بھٹو کی اپنے خاوند سے محبت کا یہ عالم تھا کہ وہ آصف زرداری سے جیل میں دوران قید ملنے جاتیں، بارش ہو یا طوفان وہ ملاقات کا پروگرام تبدیل نہ کرتیں، سابق وزیراعظم کو عدالتوں کے چکر کاٹنے پڑتے اور ہجوم میں دھکے بھی کھانے پڑے۔