counter easy hit

نامور گلوکار فاخر نے انوکھے اسٹائل سے عمران حکومت پر چڑھائی کردی

کراچی (ویب ڈیسک ) اوگرا نے پیٹرول 14 روپے 37 پیسے فی لیٹر مہنگا کرنے کی سفارش کرتے ہوئے سمری پیٹرولیم ڈویژن کو ارسال کردی ۔اس خبر پر معروف پاکستانی گلو کار فاخر بھی چپ نہ رہ سکے اور لوگوں سے سائیکل خریدنے کے لیے مشورے مانگنے لگے ۔مائیکرو بلاگنگ ویب سائٹ ٹوئٹر پر انہوں نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کی تجویز سے متعلق خبر شیئر کرتے ہوئے لوگوں سے کہا کہ بھائیوں مجھے تجویز دیں کہ کونسی سائیکل خریدنی چاہیے ۔ اوگرا نے یکم مئی سے پیٹرول 14 روپے 37 پیسے فی لیٹر مہنگا کرنے کی سفارش کی ہے جب کہ ڈیزل کی قیمت میں فی لیٹر 4 روپے 89 پیسے اضافے کی سفارش کی گئی ہے۔ مٹی کا تیل فی لیٹر 7 روپے 46 پیسے اور لائٹ ڈیزل آئل 6 روپے 40 پیسے مہنگا کرنے کی سفارش کی گئی ہے۔ذرائع کے مطابق اوگرا کی جانب سے پیٹرول کی نئی قیمت 113 روپے 26 پیسے، ڈیزل کی نئی قیمت 122 روپے 32 پیسے، مٹی کے تیل کی نئی قیمت 96 روپے 77 پیسے اور لائٹ ڈیزل آئل کی نئی قیمت 86 روپے 94 پیسے فی لیٹر مقرر کرنے کی سفارش کی گئی ہے۔ پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں کا حتمی فیصلہ وزارت خزانہ وزیراعظم کی مشاورت سے کرے گی ۔

 

About MH Kazmi

Journalism is not something we are earning, it is the treasure that we have to save for our generations. Strong believer of constructive role of Journalism in future world. for comments and News yesurdu@gmail.com 03128594276

Connect

Follow on Twitter Connect on Facebook View all Posts Visit Website