لندن (ویب ڈیسک) پی ٹی آئی کے سینٹرل سیکریٹریٹ نے تحریک انصاف برطانیہ ( نارتھ ویسٹ) کی ایک اعلیٰ خاتون عہدیدار کو ان کے عہدے سے معطل کردیا ہے۔ پی ٹی آئی کے انٹرنیشنل چیپٹرز کے دفتر سے جاری کردہ بیان میں کہا گیا ہے کہ انہیں پی ٹی آئی یوکے کے منتخب صدر ریاض حسن کی جانب سے پارٹی کے نظم و ضبط کی خلاف ورزی کی شکایات ملی تھیں، جس کی بنیاد پر مذکورہ خاتون عہدیدار اور ایک کارکن کو معطل کردیا گیا ہے۔ تاحال اس بارے میں مزید تفصیلات موصول نہیں ہو سکیں ۔ اور نہ ہی یہ معلوم ہوا ہے کہ مذکورہ خاتون اور انکے ساتھ ایک کارکن کو کس الزام میں عہدے سے ہٹایا گیا