counter easy hit

کسان اپنا تین منزلہ گھر کھسکا کر 40 میٹر پیچھے لے گیا

بیجنگ: چین کے جنوبی صوبے جیان زی میں ایک کسان نے سڑک کے درمیان آنے والے اپنے تین منزلہ گھر کو انوکھے انداز سے 40 میٹر پیچھے دھکیل دیا۔

The farmer threw his three-storey house took behind by 40 metersجاؤ یپینگ نامی چینی کسان نے 2014ء میں اپنا تین منزلہ گھر تعمیر کیا تھا اور ابھی اس میں رہتے ہوئے ایک سال ہی ہوا تھا کہ مقامی میونسپل نے گھر کو گرانے کا نوٹس بھیج دیا۔ میونسپل ادارے کا دعویٰ تھا کہ مذکورہ گھر ایک زیر تعمیر سڑک کے بیچوں بیچ آرہا ہے اس لیے گھر کو مکمل طور پر ڈھانا پڑے گا تاہم حکومت اس کے لیے کسان کو زر تلافی ادا کرے گی۔

china1

جاؤپینگ نے یہ گھر کثیر رقم خرچ کرکے تیار کیا تھا جس کے لیے اس نے برسوں خواب دیکھے تھے چنانچہ چینی کسان نے اپنے گھر کو ڈھانے سے بچانے کے لیے ہاتھ پاؤں مارنا شروع کیے لیکن کوئی حل نہ پاکر مایوس ہوگیا۔ ایک دوست کے مشورے پر ایسی کمپنی سے رجوع کیا جو مختصر فاصلے تک پورے گھر کو کھسکا کر منتقل کرنے کی ٹیکنالوجی استعمال کرنے میں مشاق ہے۔

ستمبر 2017ء میں کمپنی نے کسان کے گھر کو کھسکانے کے پروجیکٹ پر کام شروع کیا۔ تین منزلہ عمارت ہونے کی وجہ سے مکان کو گھسیٹ کر سڑک تعمیر ہونے کے مقامات سے دور لے جانا ایک مشکل امر تھا تاہم کمپنی ایک ہزار لکڑی کے تختوں اور بانسوں کی مدد سے کسان کے مکان کو ڈیڑھ ماہ کی انتھک محنت اور محتاط ٹیکنالوجی کے باعث 40 میٹر تک کھسکانے میں کامیاب ہوگئی۔