دیر آید، درست آید مذکور محاورے کے مصداق نیوزی لینڈ کی آکلینڈ پبلک لائبریری کو گذشتہ دنوںایک ایسی کتاب ملی ہے جو 68 سال بعد کتب خانے میں واپس آئی ہے۔
ویلنگٹن: (ویب ڈیسک) اے ڈبلیو ریڈ کی کتاب متھس اینڈ لیجنڈز آف ماؤری لینڈ 17 دسمبر 1948ء کو واپس کی جانی تھی لیکن ایک خاتون نے جن کا کہنا ہے کہ انہوں نے اپنے بچپن میں یہ کتاب لائبریری سے لی تھی۔ آکلینڈ سے کہیں اور منتقل ہو گئی تھیں اور غلطی سے کتاب اپنے ساتھ لے گئیں۔ کتاب مجموعی طور پر اچھی حالت میں ہے ۔اس لیے لائبریری نے لیٹ فیس معاف کر دی ہے۔ورنہ لائبریری کے حساب سے دیکھیں تو اس وقت تاریخ پر کتاب واپس نہ کرنے پر پہلے ہفتے کے تین پینس اور اس کے بعد روزانہ کا ایک پینس جرمانہ قانون تھا۔ اب تک کتاب کو 24 ہزار 604 اضافی دن ہو چکے ہیں جو 102 پاؤنڈز سے زیادہ کا جرمانہ بنتا ہے۔ اگر افراط زر کا حساب کتاب لگا کر اسے آج کے حساب سے دیکھا جائے تو یہ 5 ہزار ڈالرز یعنی 5 لاکھ پاکستانی روپے سے زیادہ کا جرمانہ بنتا ہے۔